مطالبات ، مسائل کو حل کرنے کیلئے وفود کے ساتھ مشغول
سرینگر// زراعت ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر جاوید احمد ڈار نے آج اپنے دفتر میں مختلف عوامی وفود کے ساتھ ملاقات کے دوران حقیقی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ضرورت پر زور دیا ۔ مسٹر جاوید ڈار جو کواپریٹو اور الیکشن کے وزیر بھی ہیں ، نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے کیلئے پر عزم ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان کی آواز سُنی جائے اور ان کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے ۔ عوامی مسائل کو غور سے سُنتے ہوئے وزیر نے یقین دلایا کہ تمام حقیقی مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔ مسٹر جاوید ڈار نے حکام پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات کے حل میں شفافیت ، احتساب اور بروقت کارروائی کو ترجیح دیں ۔ وزیر نے مختلف شعبوں کے نمائندوں اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے عوامی وفود سے ملاقات کی ان کے تحفظات کو غور سے سُنا اور زراعت ، دیہی ترقی اور عوامی خدمات سے متعلق مسائل کے حل کیلئے رہنمائی فراہم کر کے موقع پر ہی ان کے ازالے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔ انہوں نے حقیقی عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فوری کارروائی کی اہمیت پر زور دیا ۔ وزیر نے عام لوگوں کو فوری خدمات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور حکام پر زور دیا کہ وہ عوامی خدشات کو دور کرنے میں شفافیت اور جوابدہی کو ترجیح دیں ۔










