سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر یوٹی کا وزیر اعلیٰ مقرر کیاہے۔ مزید برآں، وزیر اعلیٰ کے مشورے کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے ۱) شری سریندر کمار چودھری، ۲) محترمہ سکینہ اِیتو، ۳) شری جاوید احمد رانا، ۴) شری جاوید احمد ڈاراور ۵) شری ستیش شرما کو وزراء کی کونسل اراکین کے طور پر مقرر کیاہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے آج ایس کے آئی سی سی سری نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں وزرأ کی کونسل کے مذکورہ ارکان کو عہدے اور رازداری کا حلف دِلایا۔










