بنیادی سہولتوں،روزگا، اورجامع ترقیاتی منصوبے ترجیج//سید تجمل
سرینگر//بانڈی پورہ نشست کے لیے پی ڈی پی امیدوار سید تجمل اپنے انتخابی مہم کے دوران بنیادی ضروریات اور عوام کی خواہشات کو پورا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے صاف پانی، بہتر صفائی، اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا۔سیدتجمل نے کہا کہ ان کی حکمت عملی میں بنیادی سہولتوں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے تاکہ یہ عوام کے لیے زیادہ قابل رسائی اور مؤثر ہو۔ ملازمتوں کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے، انہوں نے نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کیا اور مقامی صنعتوں اور ہنر مندی کے مراکز کے قیام کی تجویز دی تاکہ نوجوانوں کو ضروری مہارتیں فراہم کی جا سکیں۔تجمل نے کہا کہ ان کی کوششیں بے روزگاری کو کم کرنے اور مقامی معیشت کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔ چھوٹے کاروباروں کی حمایت اور علاقے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے ذریعے اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس چھوٹے کاروباری افراد کو مالی معاونت اور مراعات فراہم کرنے پر ہوگا، تاکہ معیشتی ترقی اور پائیداری کو فروغ دیا جا سکے۔ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے، تجمل نے سڑکوں کی مرمت، بہتر عوامی نقل و حمل، اور تفریحی سہولتوں کے قیام کا وعدہ کیا۔ انہوں نے بانڈی پورہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں متوازن ترقی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔










