جے ڈی (یو) آر جے ڈی اتحاد کو سیکولر طاقتوں کو اکٹھا کرنے کی حقیقی شروعات بننی چاہئے: محبوبہ
سرینگر//پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کو کہا کہ بہار میں جے ڈی (یو) آر جے ڈی اتحاد کو حکومت سازی تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ ملک میں سیکولر اور جمہوری طاقتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے ایک حقیقی شروعات بننا چاہئے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ان کے تبصرے جے ڈی (یو) کے رہنما نتیش کمار کے بدھ کو بہار کے وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے تیجسوی یادو کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے بعد آئے ہیں۔انہوں نے بتایایہ محض حکومت کی تشکیل نہیں بلکہ سیکولر اور جمہوری قوتوں کو ایک ساتھ لانے کا حقیقی آغاز ہونا چاہیے۔ علاقائی پارٹیاں فرقہ وارانہ اور تفرقہ انگیز عناصر سے لڑنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں اور رہیں گی،‘‘ محبوبہ نے ٹویٹ کیا۔کمار نے منگل کو بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے سے تعلقات توڑ لیے اور بہار میں ’مہاگٹھ بندھن‘ حکومت بنانے کے لیے آر جے ڈی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔










