ram ramesh

عدم مساوات و مہنگائی کے سبب پیدا ہوئی بحران والی کیفیتملک غیر یقینی اور مشکل اقتصادی حالت سے گزر رہا:کانگریس

کانگریس نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ ملک میں تنخواہ سے متعلق عدم استحکام، عدم مساوات اور مہنگائی کے سبب ’بحران‘ کی حالت پیدا ہوئی ہے اور ہندوستان کئی سالوں میں اپنے سب سے غیر یقینی اور مشکل اقتصادی حالات سے گزر رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا کہ ’’گزشتہ تین دہائیوں سے ہندوستان کی ترقی سے متعلق داستان صارفیت میں اضافہ کی داستان تھی۔ کروڑوں کنبوں کے غریبی سے نکل کر متوسط طبقہ میں داخل ہونے کی داستان، جو نئے پروڈکٹ خریدنے اور ملکیت بنانے میں کامیاب تھے۔ یہ ایک خوشحال معیشت کا اشارہ تھا، جو تیزی سے بڑھ رہا تھا اور جو اپنے منافع کو وسیع طور سے تقسیم کر رہا تھا۔‘‘
جئے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک میں صارفیت کی داستان برعکس سمت میں گھوم گئی ہے اور ہندوستانی معیشت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بن کر ابھری ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’’ہندوستان کا کاروباری طبقہ بھی اب اسی آواز میں آواز ملا رہا ہے، ایک اہم سی ای او نے یہاں تک کہہ دیا ہے کہ ہندوستان میں متوسط طبقہ ’سکڑ‘ رہا ہے۔‘‘ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ تنخواہ میں عدم استحکام، مہنگائی اور عدم مساوات کی وجہ سے ہی یہ بحران والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کا کہنا ہے کہ ’’حال ہی میں جاری صنعتوں کے سالانہ سروے 23-2022 جیے حکومت کے آفیشیل اعداد و شمار سمیت ڈاٹا کے کئی ذرائع سے اس بات کے واضح ثبوت ملتے ہیں کہ 10 سال قبل کے مقابلے میں مزدوروں کی قوت خرید گھٹ گئی ہے۔ فکر کی بات یہ ہے کہ ان ٹھہری ہوئی مزدوری شرح کا تعلق ہندوستان کے مزدوروں کی پیداواریت میں گراوٹ سے ہو سکتا ہے، جو حال کے سالوں میں سکڑ رہی ہے۔‘‘ جئے رام رمیش نے اعلیٰ شرح مہنگائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آر بی آئی کے سابق ڈپٹی گورنر ڈاکٹر ورل آچاریہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں اڈانی گروپ سمیت 5 بڑے گروپوں کا عروج ہوا ہے، جو 40سیکٹرس (سیمنٹ سمیت کیمیکل، پٹرول، مینوفیکچرنگ وغیرہ) میں بالادستی قائم کر رہے ہیں۔ 2015 میں جب ایک عام آدمی 100روپے کی خریداری کرتا تھا تب صنعت کار کو اس کا 18 فیصد حصہ جاتا تھا، اب 100 روپے میں سے اسی مالک کو 36 روپے کا منافع ہوتا ہے۔‘‘
جئے رام رمیش نے اپنے بیان میں واضح لفظوں میں کہا ہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں مہنگائی بڑھنے کے لیے حکومت کے ذریعہ دوستانہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی پالیسیاں اور ان گروپوں کو تحفظ دینا ذمہ دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’دیہی علاقوں میں دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت، جو اقتصادی ترقی کا ایک اہم اشاریہ ہے، اب بھی 2018کے مقابلے میں کم ہے۔ سبھی جغرافیائی خطوں میں عدم مساوات عروج پر ہے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ’ارب پتی راج‘ برطانوی راج کے مقابلے میں زیادہ عدم مساوات والا ہے۔‘‘