سری نگر//لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے محرم الحرام کے دسویں دِن عاشورہ کے موقعہ پر حضرت امام حسینؓ کی قربانیوں کو یاد کیا۔اُنہوں نے اَپنے پیغام میں کہا،’’کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیاں اِنسانیت ،حق ، اِنصاف اور اِنسانی وقار کی سربلندی کے لئے لازوال مینار ہیں۔آئیے ہم ان آفاقی نظریات کو اَپنانے کا عزم کریں اور ایک پُرامن، ترقی پسند اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے مل کر کام کریں۔‘‘










