طلعت پرویز نے پنچائت ممر اے میں بی 2 وی 4 کے دوران جاری کردہ ہدایات پر اے ٹی آر کا جائیزہ لیا

طلعت پرویز نے پنچائت ممر اے میں بی 2 وی 4 کے دوران جاری کردہ ہدایات پر اے ٹی آر کا جائیزہ لیا

گاندر بل//سیکرٹری مہمان نوازی اور پروٹوکول طلعت پرویز روہیلہ نے آج فشریز ہٹ ممر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں پنچائت ممر اے کے بیک ٹو ولیج فیز 4 پروگرام کے دوران اٹھائے گئے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ شروع میں سیکرٹری نے بی 2 وی 4 پروگرام کے تحت وزٹنگ آفیسر کے طور پر ممر اے کے دورے کے دوران جاری کردہ ہدایات پر محکمہ وار کارروائی کا جائیزہ لیا ۔ محکموں نے سیکرٹری کو بی 2 وی 4 کے دوران لوگوں کی طرف سے اٹھائی گئی شکایات اور مطالبات کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ چیف ایگریکلچر آفیسر گاندر بل نے سیکرٹری کو یقین دلایا کہ مقامی کسانوں کو اعلیٰ معیار کے بیج فراہم کئے گئے ہیں اس مداخلت سے کسانوں کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اسی طرح اے ڈی ہینڈی کرافٹس نے کہا کہ مذکورہ پنچائت میں ٹریننگ سنٹر کھولا جائے گا اور جی ایم ڈی آئی سی گاندر بل نے بتایا کہ محکمہ نے مقامی کاروبار شروع کرنے کیلئے سبسڈی پر آسان قرض فراہم کرنے کیلئے مقامی نوجوانوں کی نشاندہی کی ہے ۔ ضلع کوارڈینیٹر این آر ایل ایم کو پنچائت میں دیہی ہاٹ شروع کرنے اور جے کے ٹی ڈی سی ہٹ میں ہفتہ بازار کا اہتمام یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ مزید براں اے ڈی روز گار نے یقین دلایا کہ بی 2 وی 4 کے دوران منتخب ہونے والے 20 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی اور کامیاب تربیت کے بعد انہیں مختلف کاروباروں میں جذب کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندر بل ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم کنگن ، بی ڈی او کنگن اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔