ضلع چنائو آفیسر بانڈی پورہ نے ہوم ووٹنگ پولنگ عملے کیلئے تربیتی پروگرام کی صدارت کی

ضلع چنائو آفیسر بانڈی پورہ نے ہوم ووٹنگ پولنگ عملے کیلئے تربیتی پروگرام کی صدارت کی

بانڈی پورہ//ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے جمعرات کو اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے لئے ہوم ووٹنگ اور پی وِی سی کے لئے نامزد انتخابی عملے کے لئے ایک جامع تربیتی پروگرام کامیابی سے اِنعقاد کیا۔تربیتی سیشن کی صدارت ضلع چنائو آفیسر (ڈی ای او) منظور احمد قادری نے کی اور اس میں آر او اسمبلی حلقہ 15 ۔بانڈی پورہ شبیر احمد وانی، پوسٹل بیلٹ وہوم ووٹنگ کے نوڈل آفیسر معراج وانی، ڈی آئی او بانڈی پورہ عادل منظور وانی، اے آر او اویس احمد ملک، ہوم ووٹنگ اور پی وی سی انتخابی عملہ اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ضلع چنائو آفیسر منظور احمد قادری نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے اِنتخابی عملے کے اہم کردار پر زور دیا۔اُنہوں نے تمام عملے پر زور دیا کہ وہ ایک فعال اور غیر جانبدارانہ نقطہ نظر اَپنائیں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر اہل ووٹر کو اَپنا حق رائے دہی استعمال کرنے اور جمہوری عمل میں حصہ لینے کا موقعہ ملے۔ضلع چنائو آفیسر نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اِنتخابی عمل کی سا لمیت اِنتخابی عملے کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت پر منحصر ہے اور شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عملے کو ووٹنگ کے پورے عمل کے دوران اعلیٰ اخلاقی معیار برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔نوڈل آفیسر پوسٹل بیلٹ و ہوم ووٹنگ معراج وانی نے شرکأ کو ہوم ووٹنگ کے طریقہ کار، ضروری دستاویزات، پی وی سی اور بغیر کسی رُکاوٹ کے ووٹنگ کے بہترین طریقوں کے بارے میں تفصیلی تربیت فراہم کی۔ڈی آئی او عادل منظور وانی نے بھی شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے تمام رائے دہندگان کے لئے منصفانہ اور قابل رسائی انتخابی عمل کو فروغ دینے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے ذریعہ طے کردہ پروٹوکول اور رہنما خطوط کا خاکہ پیش کیا۔