گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے آج ضلع میں فارمرز پروڈیوسر آرگنائزیشن ( ایف پی او) سکیم کے فروغ اور تشکیل کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی ( ڈی ایم سی ) میٹنگ کا اِنعقاد کیا۔ابتداً، میٹنگ میں بلاک لار اور شیر پاتھری میں منظور شدہ ایف پی اوز کی پیش رفت اور نئے منظور شدہ ایف پی اوز کے مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ڈی ڈی ایم نبارڈ جو ڈی ایم سی کے ممبر سیکرٹری بھی ہیں ، نے میٹنگ کو نبارڈ کے ذریعے ایف پی او کی سپوٹ اور نگرانی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے ایف پی اوز کی جانب سے کی جانے والی خدمات اور سرگرمیوں کے علاوہ سکیم کی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹوں کو ہدایت دی کہ وہ کاشت کار کمیونٹی کے لئے ایک ہمہ جہت او رجامع اَنداز اَپنائیں تاکہ ضلع میں آگے اور روابط سے کامیاب ایف پی اوز بناکر ان کی آمدنی میں اِضافہ کیا جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں ایف پی اوز کے کامیاب عمل آوری کے لئے تمام شراکت داروں کو اِکٹھا ہونا چاہیے۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف فصلوں او رمصنوعات میں ایف پی اوز کی نشاندہی کریں اور ان کی مدد کریں تاکہ زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی مکمل صلاحیتوں سے اِستفادہ کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر ایف پی اوز ممبران نے سبسڈی کے جز میں تاخیر ، بیداری اور ضلع میں کولڈ سٹوریج چین کے قیام جیسے کئی مسائل اُٹھائے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں کولڈ سٹوریج کے قیام کے لئے سروے اور فزیبلٹی اَنجام دیں ۔ اِس کے علاوہ ایف پی اوز کے تمام ممبران کے لئے استعداد کار بڑھانے کے پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔میٹنگ کو یہ بھی جانکاری دی گئی کہ لار بلاک میں فار مر فیلڈ سکول قائم ہے جہاں کسانوں کو زراعت کے اِنتظام کے جدید طریقوں سے متعلق تربیت دی جاتی ہے۔میٹنگ میں چیف پلاننگ آفیسر عرفان گیری ، ڈی ڈی ایم نبارڈ ، ڈسٹرکٹ اینمل ہسبنڈری آفیسر اور کمیٹی کے دیگرممبران نے شرکت کی۔
مغربی بنگال انتخابات میں الیکشن کمیشن کے کردار پر سوالیہ نشان
ڈبل انجن حکومت میں منصوبے بروقت مکمل، اعلانات تک محدود نہیں
جموں و کشمیر میں الیکٹرک وہیکل پالیسی3 برسوں سے زیر التوا
امرناتھ یاترا سے قبل سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ، ایل جی منوج سنہا کی زیر صدارت اہم اجلاس
پنچایتی انتخابی فہرست 2026 کیلئے رجسٹریشن عمل شروع
جاوید ڈار نے مڑھ جموں میں 3.5 کروڑ روپے کے فروٹ و ویجی ٹیبل پروسسنگ یونٹ کا اِفتتاح کیا
سپیکر قانون ساز اسمبلی نے نئے لیجسلیچر کمپلیکس کی پیش رفت کا جائزہ لیا
جموںوکشمیر جوڈیشل اکیڈیمی نے ’’یوگا فار مینٹل فِٹنس‘‘ پر خصوصی سیشن کا اِنعقاد کیا
یشامدگل نے پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق مرکزی سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا
لفٹینٹ گورنر نے جموں ڈویژن کے ڈی سیز ، ایس ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی










