کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ساگر دتاترے نے ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس کے ہمراہ مختلف عوامی خدمات کا جائزہ لینے کے لئے برف سے منسلک کرناہ سب ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈار کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی وارڈ ، آپریشن تھیٹر ، او پی ڈی ، آئی پی ڈی ، ایکسرے ، پیڈیاٹرک وغیرہ کا معائینہ کیا اورڈاکٹروں کی حاضری چیک کی۔ اُنہوں نے طبی عملے کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کی مناسب علاج کے لئے مزید جوش و جذبے سے کام کریں ۔اُنہوں نے ہسپتال میں سپلائی پوزیشن اور اَدویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مریضوں سے اِستفساری گفتگو کی اور ہیلتھ کیئر سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ مریضوں نے سہولیات پر اَطمینان کا اِظہار کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر ، تحصیل دار اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریسونگ سٹیشن ٹنگدار کا بھی معائینہ کیا او رفیڈروں اور بجلی کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے سب ڈویژن سطح کے اَفسران اور عوامی نمائندوں ، سرپنچوں ، پنچوں کی ڈاک بنگلو ٹنگڈار میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی کپواڑہ یوگل منہاس ، ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر گلزار احمد راتھر ، تحصیل دار ، بی ڈی او ، ایگزن سپیشل سب ڈویژن اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ کرناہ کے ان کے دورے کا مقصد عوامی خدمات کی فراہمی کو چیک کرنا اور سرمائی مہینوں میں علاقے کے لوگوں کے مسائل کا جائزہ لینا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ کرناہ سب ڈویژن ضلعی اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔چیئرپرسن بی ڈی سی ٹنگڈار عبدالرحیم میر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام ترقیاتی کاموں اور فلاحی پروگراموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایس ڈی ایم ، اَفسران اور نمائندوں سے تازہ ترین صورتحال اور فیڈ بیک حاصل کیا۔ اُنہوں نے بڑھاپے کے پنشن معاملات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ اَفراد سے کہا ہ وہ معاملا ت کی کارروائی کو تیز کریں اور معمر اَفراد کو مناسب طریقے سے سہولیت فراہم کریں۔اُنہوں نے غذائی اجناس اور دیگر ضروری اشیاء کے سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف عوامی وفود سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اَپنے روزمرہ کے ترقیاتی مسائل گوش گزار کئے ۔اُنہوں نے انہیں بغور سنا اور مختلف مسائل کو موقعہ پر ہی حل کیا۔










