DC Kulgam reviews implementation of ABDP in D. K. Marg, Manzgam Blocks

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام نے ڈی کے مارگ اور منز گام بلاکوں میں اے بی ڈی پی کی عمل آوری کا جائزہ لیا

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹربلال محی الدین بٹ نے منی سیکرٹریٹ میں اَفسران کی ایک میٹنگ منعقد کی تاکہ ڈی کے مارگ او رمنزگام بلاکوں میں اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے بی ڈی پی ) کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔ابتداً ، ضلع ترقیاتی کمشنر نے اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے بی ڈی پی )کے تحت ضلع کے ان بلاکوں میں زراعت ، باغبانی ، پشو پالن ، آر ڈی ڈی ، تعلیم اور دیگر محکموں کی جانب سے کی جانے والی سیکٹروار سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں غربت سمیت مختلف پہلوئوں کا احاطہ کرنے والے کارکردگی کے مختلف اشاریوں پر جن میں غربت، صحت اور غذائیت کی تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی وغیرہ سمیت مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لائن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹوں کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر پروگرام کی مؤثر عمل آوری کے لئے مربوط اَنداز میں کام کریں۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ نچلی سطح پر پروگرام کو مناسب عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے بی ڈی پی )ایک ٹائم لائن پر مبنی پروگرام ہے اور تمام سرگرمیوں کو تیز رفتاری سے اَنجام دینے کی ضرورت ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے ہر ایک بلاک میں ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرنے کے لئے اسپریشنل بلاک ڈیولپمنٹ پروگرام ( اے بی ڈی پی )کے تحت تمام قابل مقدار اِشاریوں کو پورا کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے متعلقہ محکموں سے مزید کہا کہ وہ بہترین طرزِ عمل اَپنائیں تاکہ مقررہ وقت میں زمینی سطح پر ثمر آور نتائج حاصل کئے سکیں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر شوکت احمد راتھر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وَقار احمد گیری ، جے ڈی پلاننگ زائد سجاد ، سی ایم او ، سی اے ایچ او ، سی اے او ، سی ایچ او اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔