ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے 31 عازمین حج کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے 31 عازمین حج کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش کمار شائون نے اِسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ اِنسٹی چیوٹ کشتواڑ سے31عازمین حج جن میں 10 خواتین اور 21 مرد شامل ہیں،کو ہری جھنڈی دِکھا کر سفر محمود کے لئے روانہ کیا۔اُنہوں نے عازمین سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں حج کی سعادت حاصل کرنے پر مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے عازمین کرام کو محفوظ اور آرام دہ سفرکے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کے اَمن اور خوشحالی اور اس کے لوگوں کی بھلائی کے لئے دعا کریں۔بسوںمیں روانہ ہوئے عازمین کا گروپ کل سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے جدہ کے لئے ایک بین الاقوامی پرواز میں روانہ ہوگا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنرنے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے عازمین کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی دریافت کیا۔اِس موقعہ پرسینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس نریش سنگھ، اے سی آر ادریس لون، اِی او وقف بورڈ فردوس بھوانی، امام صاحب جامع مسجد، حج اِنچارج ضلع ایاز احمد، پرنسپل اِسلامیہ فریدیہ ایجوکیشنل اینڈ ریسرچ اِنسٹی چیوٹ محمود قاضی، میڈیا اَفراد ور دیگر متعلقہ حکام عازمین حج کو رُخصت کرنے کے لئے موجود تھے ۔