ضلع ترقیاتی کمشنر کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ

ضلع ترقیاتی کمشنر کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ

پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل نے صحت نگہداشت کے اِنتظامات کا جائزہ لینے اور اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ کا تفصیلی دورہ کیا کہ ہسپتال کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل نے آج ضلع ہسپتال پونچھ کا تفصیلی دورہ کیا اور صحت سہولیات کا جائزہ لیا اور اِس بات کو یقینی بنایا کہ ہنگامی صورتحال میں طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہ سہولیت مکمل طور پر تیار ہے۔اُنہوں نے دورے کے دوران زیرِ علاج مریضوں سے بات چیت کی اور علاج کا معیار، ضروری اَدویات کی دستیابی اور معاون خدامات کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں، ایمرجنسی یونٹوں اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائینہ کیا تاکہ مجموعی تیاری اور ردِّعمل کا جائزہ لیا جا سکے۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر، میڈیکل سپراِنٹنڈنٹ اور ضلع اِنتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے جنہوں نے ہسپتال کے کام کاج، مریضوں کی حالیہ آمد اور طبی ڈھانچے میں جاری بہتری کے بارے میں بتایا۔اُنہوں نے سرحدی علاقے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صحت شعبے میں اعلیٰ سطح کی تیاری کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے ہسپتال اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ چوکس رہیں، بروقت علاج کو یقینی بنائیں اور عملے کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھیں۔یہ دورہ عوامی صحت کے تحفظ اور حساس اَوقات میں بلا تعطل طبی خدمات کی فراہمی کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو اُجاگر کرتا ہے۔