پونچھ //ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل نے آئندہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے آج ڈاک بنگلہ کے کانفرنس ہال میں ایک جائزہ میٹنگ طلب کیا۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جہاں مہمان خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے اور مارچ پاسٹ میں سلامی لیں گے۔ تقریبات کا آغاز مقررہ مقامات پر شہنائی ودان کے ساتھ ہوگا جس کا اہتمام محکمہ اطلاعات کی جانب سے صبح سویرے کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے پرچم کشائی، ثقافتی پروگرام، سیکورٹی اِنتظامات، پنڈال کی سجاوٹ، پبلک ایڈریس سسٹم، بیٹھنے کے اِنتظامات، ابتدائی طبی اِمداد اور فائر سیفٹی، پریڈ کی تیاریوں، سرکاری عمارتوں اور ایس کے برج کی روشنی، میڈیا کوریج اور انعامات کی تقسیم سمیت ایونٹ کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا۔اُنہوں نے پنڈال اور دیگر اہم مقامات کے اِرد گرد صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔ تقریب کے دِن بجلی اور پانی کی بغیر کسی رُکاوٹ کے فراہمی پر زور دیا گیا۔محکمہ اطلاعات کو پبلک ایڈریس سسٹم اور وسیع پیمانے پر میڈیا کوریج فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی جس کی شروعات شہنائی ودان سے ہوتی ہے۔ اِس کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ایگزیکٹیو اِنجینئروںکو ہدایت دی کہ وہ بیر یکیڈنگ ، بیٹھنے اور پینے کے پانی کی فراہمی کا اِنتظام کریں اور تقریبات کے دوران بغیر کسی رُکاوٹ کے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ ایمبولینس خدمات، سیکورٹی اہلکاروں اور مناسب اَفرادی قوت کے اِنتظامات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی ایف او کو تقریب کے موقعہ پر شجرکاری مہم کا اِنعقادکرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس اہم قومی تقریب کے پُرامن اور کامیاب اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دیں۔میٹنگ میں ایس ایس پی پونچھ، اے ڈِی سی، جی ایم ڈِی آئی سی، اے سی آر، پرنسپل جی ڈی سی پونچھ، سی پی او، اے سی پی، ڈی ایف او، ڈی ایس ڈبلیو او، ڈِی وائی ایس پی، ڈی اے آر، اے ڈی فوڈ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ، ایگزن پی ایچ اِی، پی ڈبلیو ڈی، آئی اینڈ ایف سی اور جے پی ڈی سی ایل، کلچرل آفیسر، فوجی افسران، تبصرہ نگار، پیرا ملٹری فورسز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔










