پلوامہ//ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ضلع پلوامہ کے مختلف مقامات کے 120 جسمانی طور خاص اَفراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پلوامہ میں موٹر ائزڈ ٹرائی سائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔ اُنہوں نے پوشن مشن کے تحت 35آنگن واڑی کارکنوں کو تقرری نامے بھی سونپے۔اِستفادہ کنند گان کو موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی جن کی شناخت محکمہ سماجی بہبود نے پہلے ہی کی تھی۔اے ڈی ڈی سی پلوامہ ، سی پی او پلوامہ کے ساتھ محکمہ سماجی بہبود ، آئی سی ڈی ایس اور محکمہ اطلاعات کے اَفسران نے شرکت کی۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے جسمانی طور پر خاص اَفراد کے لئے تقسیم کیمپ کے اِنعقاد پر محکمہ سماجی بہبود کی سراہنا کی۔ اُنہوں نے کہا کہ موٹر ائزڈ ٹرائی سائیکلیں خصوصی ضروریات والے لوگوں کو بااِختیار بنائیں گی اور اُنہیں مرکزی دھارے کی زندگی میں شامل کریں گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے معاشرے کے پسماندہ طبقوں تک پہنچنے میں محکمہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے آنگن واڑی کارکنوں کو تقرری نامے سونپتے ہوئے کہا کہ حکومت تقرری کے عمل کو منصفانہ اور شفاف بنا کر سماج کے تمام طبقوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔اُنہوں نے نئے تعینات ہونے والے کارکنوں کو مُبارک باد دیتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ پوری لگن ، ایماندار اور دیانت داری سے کام کریں او ربچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے لئے کام کریں ۔ اُنہوں نے آنگن واڑی کارکنوں کی طرف سے کئے جارہے کام کی بھی سراہنا کی۔
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے جموںوکشمیر کی معیشت کو کاربن سے پاک بنانے کیلئے مقامی طور پر قابل عمل بائیو ماس حل تیار کرنے پر زو ردیا
جاوید ڈار نے 18کروڑ روپے کی پی ایم جی ایس وائی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں میڈیکل آفیسرز کو تقرری کے احکامات سپُرد کئے
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر میں تقریباً 40,000 کروڑ روپے کے ہائی وے اور ٹنل پروجیکٹوں کا جائزہ لیا
امن و سلامتی ہندوستان کے SCOویژن کا پہلا ستون
7.8 فیصد شرحنمو باقی مالی سال کیلئے نیک شگون
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا 10روزہ خزان اجلاس ، تیاریاں جاری
وزیر اعلیٰ نے گروپ آف کنسرنڈ سٹیزنز جے اینڈ کے سے ملاقات کی
جموںوکشمیر نے ایس کے آئی سی سی میں اِنتظامی ڈیٹا ہم آہنگی پر یوٹی سطح کی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا
جموں و کشمیر میں بجلی کے نئے نرخ نافذ










