ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے ڈِسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2024-25 کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

سانبہ//ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے مالی برس2024-25 ء کے لئے ڈِسٹرکٹ کیپکس بجٹ کے تحت ترقیاتی سرگرمیوں اور کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آج ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ طلب کی۔میٹنگ کے ایجنڈے میں ستمبر 2024 ء تک جاری منصوبوں کی طبعی اور مالیاتی صورتحال کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی بالخصوص ان کاموں پر زور دیا گیا جواِس وقت جاری جاری ہیں۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں اِنتظامی منظوری اور تکنیکی منظوری (اے اے اے ، ٹی ایس)، ٹینڈرنگ اور نئے کاموں کی الاٹمنٹ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں منصوبوں کے جائزے کے ساتھ ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبوں، بنکر کنسٹرکشن، پنچایت آڈِٹ جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور اِس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ کیپیکس بجٹ کے تحت نئے کاموں کو مناسب مالی نگرانی اورجوابدہی کے ساتھ مؤثر طریقے سے انجام دیا جائے۔افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام جاری منصوبوں کی تازہ ترین طبعی اور مالی سٹیٹس رپورٹ،نئے کاموں کی الاٹمنٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کریںاور تمام شعبوں میں شفافیت اورجوابدہی کو یقینی بنائیں۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی، مختلف محکموں کے اسسٹنٹ کمشنران، سی ای او، سی ایم او اور زراعت، باغبانی، جل شکتی، سیاحت اور کھیلوں جیسے محکموں کے دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیزسانبہ بھی کوآپریٹیوسیکٹر کے منصوبوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرنے کے لئے موجود تھے۔