ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی نے ٹھکرا کوٹ بلاک کے اسپریشنل بلاک پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لیا

رِیاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی وشیش مہاجن کی صدارت میں آج ریاسی ضلع میں نیتی آیوگ کے ذریعے عملائے گئے اسپریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ کے آغاز میں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ٹھکرکوٹ بلاک میں سیکٹر وار سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا جواسپریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کے حصے کے طور پر شروع کی گئی ہیں۔ اس جائزے میں کارکردگی کے چھ اہم اشارے شامل تھے جو صحت اور غذائیت، سماجی ترقی، زراعت اور متعلقہ خدمات سمیت مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں۔اُنہوںنے صحت شعبے میں ایک اہم کامیابی کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جون کے مہینے تک ٹھکراکوٹ بلاک کی صد فیصد آبادی کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی سکریننگ کی جائے گی۔میٹنگ میں دیگر اہم شعبوں میں پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی اور ٹھکراکوٹ بلاک میں اے بی پی پر عملدرآمد کو بڑھانے کی حکمت عملیوںپر تبادلہ خیال کیا ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مطلوبہ نتائج کو حاصل کرنے اور رہائشیوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے محکموں کے مابین مسلسل تعاون ، ہم آہنگی اور قابلیت کی ضرورت پر زور دیا۔اِس موقعہ پراے ڈی ڈی سی سکھ دیو سنگھ سمیال، پی او پوشن محمد انور بانڈے، اے سی ڈی پردیپ کمار، چیف ایگری کلچر آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔