رِیاسی//ضلع ترقیاتی کمشنر رِیاسی وشیش مہاجن نے ضلع میں جاری بنیادی ڈھانچے کے دو بڑے پروجیکٹوں ریلوے پروجیکٹ اور ڈی اے کے ایکسپریس وے پروجیکٹ کا موقعے پر معائینہ کیا۔اُنہوں نے دورے کے دوران دونوں پروجیکٹوں کی پیش رف کا جائزہ لیا اور پروجیکٹ ٹیموں کے ساتھ بات چیت کی ۔ اُنہوں نے ضلع کی ترقی کے لئے ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ منصوبے کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لئے اَپنی کوششوں کو دوگنا کریں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ریاسی ریلوے سٹیشن تک رسائی سڑک کی میکڈیمائزیشن کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے مسافروں کے لئے رسائی اور سہولیت کو بہتر بنانے کے لئے اس سڑک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اِس بات کو یقینی بنانے کے لئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا کہ اسے مؤثر اور مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔










