dooran

ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے لوگوں سے اَپنے آدھار کو اَپ ڈیٹ کرنے کی اپیل کی

رام بن//ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے آج ضلع کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اَپنا آدھار اَپ ڈیٹ کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے آدھار ہولڈروں سے جنہوں نے گذشتہ 8برسوں میں اَپنا آدھار اَپ ڈیٹ نہیں کیا ہے ،پر زور دیا کہ وہ قریبی آدھار مراکز پر جارکر شناخت اور پتہ کے ثبوت کے درست معاون دستاویزات کے ساتھ آدھار کو اَپ ڈیٹ کریں۔یہاں یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ گذشتہ دہائی میں 12 ہندسوں کا منفرد شناختی نمبر ہندوستان میں رہائشیوں کی شناخت کے عالمی طور پر تسلیم شدہ ثبوت کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ آدھار میں دستاویزات کو اَپ ڈیت رکھنے سے زندگی میں آسانی اور بہتر سروس ڈیلیوری میں مدد ملتی ہے اور درست تصدیق کو قابل بنایا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کے مفاد میں ہے کہ وہ اَپنے آدھار کو شناکت کے موجودہ ثبوت اور پتہ کے ثبوت کے ساتھ اَپ ڈیٹ رکھین۔ مرکزی اور یوٹی حکومت کی سکیموں او رمالیاتی اِداروں جیسے بینک اور این بی ایف سیز کی ایک بڑی تعداد بغیر کسی رُکاوٹ کے صارفین کی تصدیق اور آن بورڈ کرنے کے لئے آدھار کا اِستعمال کرتی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مزید لوگوں پر زور دیا کہ وہ اَپنے موبائل نمبر، اِی میل آئی ڈی اور آدھار کو اَپ ڈیٹ کریں اور 5 سے15 برس کی عمر کے بچوں کے لئے لازمی بائیو میٹرک اَپ ڈیٹ بھی جلد اَزجلد کریں۔