راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے محکمہ ریونیو کے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے آج ایک جامع میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جن اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں سوامتیو اسکیم میں پیش رفت، ایل جی پورٹل کے جموں و کشمیر۔آئی جی آر اے ایم ایس میں زیرِاِلتوأ، آن لائن ویجی لنس کیس (ڈی وِی او شکایات)ودیگر شکایات، جموں و کشمیر مانیٹرنگ ریڈرسل پورٹل پر شکایات اور شکایات کا اَزالہ، ڈیجیٹائزیشن ، کوالٹی چیک ، جمعبندیوں اور گرداوریوں کو اَپ ڈیٹ کرنا ، بیک لاگ میوٹیشن کا ڈیٹا اَنٹری ، نقشہ جات و موسوی ، آن لائن خدمات ، زمین کے اِستعمال میں تبدیلی ( سی ایل یو ) وغیرہ شامل ہیں۔دورانِ میٹنگ جن دیگر نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں تبدیلیوں کی تصدیق، کسی دوسرے دفاعی مقاصد کے لئے زمین کا حصول، سرکاری / مشترکہ / کاہچرائی اراضی پر بے دخلی / تجاوزات ، ریونیو ریکارڈ میں سرکاری عمارتوں کا اِندراج ، ایف سی آر کیپیکس میں فنڈز کے اِستعمال کی صورتحال ،سٹیٹ لینڈ کی باڑ لگانا ، بازیافت شدہ اراضی کا اِستعمال ، ریونیو کورٹ کیس مانیٹرنگ سسٹم (آر سی سی ایم ایس) کی صورتحال، پی ایس جی اے ، آٹو اپیل پر زیر التوأ مقدمات ، کامن سروس سی سینٹر کے قیام اورکام کاج میں پیش رفت اور عدالتی مقدمات کی رپورٹیں شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کے دوران لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کی تحصیل وار صورتحال کا جائزہ لیا اور ڈیجیٹائزڈ ریکارڈ کو جمع کرنے کی ہدایت دی تاکہ ان کی سا لمیت اور درستگی کو یقینی بنایا جاسکے۔ مزید برآں ، اُنہوں نے میوٹیشن کے بیک لاگ کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام زیرِ اِلتوأ درخواستوں کو فوری طور پر کلیئرکریں۔اُنہوں نے محکمہ ریونیو کی آن لائن خدمات کے حوالے سے افسران کو ہدایت دی کہ وہ بغیرکسی پریشانی اور بروقت ان کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی رسائی اور کارکردگی میں اِضافہ ہو۔اِسی طرح میٹنگ میں دیگر تمام ایجنڈا پوائنٹس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اورضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ ریونیو میں رَسائی،جوابدہی اور عوامی خدمات کے معیار کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی شکایات کے فوری ازالے اور نظام کی مجموعی کارکردگی اور شفافیت کو بڑھانے کے لئے اِختراعی اِی ۔ گورننس اَقدامات کی عمل آوری کے لئے کام کریں۔میٹنگ میں محکمہ ریونیو کی جوابدہی کو مضبوط بنانے اور ضلع میں عوامی خدمات کی فراہمی کے لئے شہریوں پر مبنی نقطہ نظر قائم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کی۔ میٹنگ میں اے ڈِی سی راجوری راجیو کمار کھجوریہ ، اے ڈی سی نوشہرہ بابو رام ٹنڈن ،اے ڈی سی کلاکوٹ محمد تنویر ، اے سی آر محمد جہانگیر خان اور تمام تحصیل دار و نائب تحصیل دار نے شرکت کی۔










