راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری اوم پرکاش بھگت نے قومی سطح پر 21؍ جون کو منائے جانے والے بین الاقوامی یوگا ڈے کے اِنتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے آج ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پنڈال میں صفائی کے اِنتظامات، سیکورٹی اِنتظامات، طبی سہولیات، ٹریفک اِنتظامات کے علاوہ دیگر اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔متعلقہ شراکت دار محکموں سے کہا گیا کہ وہ ضلع میں بین الاقوامی یوگا ڈے کے احسن اور کامیابی اِنعقاد کے لئے پہلے سے ضروری اِنتظامات کریں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے یوگا کے فوائد کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر زور دیا ۔ اُنہوں نے مجموعی صحت اور تندرستی کو فروغ دینے میں یوگا کی اہمیت کا اعادہ کیا اور ہرایک سے اسے طرزِ زندگی کے طور پر اَپنے کی تاکید کی۔راجوری میں بین الاقوامی یوگا ڈے منانے کا مقام سپورٹس سٹیڈیم کھیوڑہ راجوری ہوگا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی ڈاکٹر راج کمار تھاپا اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔










