ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے پی ایم جی ایس وائی پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

بانڈی پورہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے آج ضلع میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ طلب کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے مختلف علاقوں میں پی ایم جی ایس وائی کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا اور ان کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ چلائے جانے والے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا، اور ان کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں کو درپیش چیلنجوں کا بھی جائزہ لیا جن میں خراب موسمی حالات اور خطوں کی مشکلات شامل ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ان رُکاوٹوں کی نشاندہی کریں اور ان کو دور کریں جو پروجیکٹوں کی تکمیل میں رُکاوٹ ہیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ محکمہ نے پہلے ہی سڑکوں اورپُلوں کے ذریعے لوگوں کو جوڑنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کو متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دِلایا گیا کہ تمام مشکلات اور مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا۔میٹنگ میں اے ڈی سی بانڈی پورہ عمر شفیع، جے ڈی پلاننگ، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر پی ایم جی ایس وائی، اے سی آر بانڈی پورہ کے علاوہ ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایم جی ایس وائی بانڈی پورہ سمیت پی ایم جی ایس وائی کے اَفسران نے شرکت کی۔