اَفسران کوسڑک کے کنارے تجاوزات ہٹانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی
بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے منی سیکرٹریٹ میں ڈسٹرکٹ روڈ سیفٹی کمیٹی ( ڈی آر ایس سی ) میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے گذشتہ میٹنگ میں ڈی آر ایس سی کی طرف سے مقرر کردہ مختلف حصول اہداف کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات کا محکمہ وار جائزہ لیااور تمام متعلقہ محکموں سے ایکشن ٹیکن رِپورٹ طلب کیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سڑک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ضلع میں سائن بورڈوں ، پوسٹروں ، ہورڈنگوں ، بلیک سپاٹس کو ہٹانا اور کریش بیریئر وں کی تعمیر تمام کام کئے گئے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بانڈی پورہ ٹائون میں ٹریفک کو منظم کرنے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی دریافت کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ شہر میں ٹریفک کو مزید مؤثر طریقے سے منظم کیا جائے اور بھیڑ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔ اُنہوں نے اَفسران کو سڑک کے کنارے تجاوزات ہتانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت دی۔محکمہ موٹرو ہیکلز ٹریفک اَفسران کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ضلع بھر میں موٹر وہیکل ایکٹ کی عمل آوری اور مرکزی راستوں پر چیکنگ کو تیز کریں۔ڈاکٹر اویس احمد نے ضلع میں روڈ آڈِٹ کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ سڑکوں کی بہتر حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ڈھانچے میں اِضافے سے مزید اِصلاحی اقدامات کئے جائیں۔میٹنگ میں شناخت شدہ سڑکوں پر بیر یکیڈنگ ، روڈ سیفٹی کے اقدامات بشمول سٹینڈز کی شفٹنگ ، اِی ۔ رکشامتعارف کرنے ، ٹراما سینٹر کا قیام اور ٹریفک ضابطوں سے متعلق آگاہی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے متعلقہ ٹریفک پولیس او رموٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔اُنہوں نے سڑک پر غیر قانونی طور پر کھڑی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور سڑک پر ٹریفک میں حائل رُکاوٹوں کو دورہ کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے سڑکوں پر کوڑاکرکٹ اور تعمیراتی سامان پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اِنتباہ دیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ عوام کو بغیر پریشانی ٹرانسپورٹیشن کے لئے سڑک کے کنارے تجاوزارت کے مسئلے سے سختی سے نمٹاجائے۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی/ نوڈل آفیسر کو آرڈی نیشن محمد اشرک حکاک ، سی اِی او ایم سی بانڈی پورہ ، اے آر ٹی اور ، ڈی آئی او ، ڈی آئی او ، ایس پی ، ڈپٹی سی اِی او ، ایگزیکٹیو اِنجینئران اور ہیلتھ ، بیکن ، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اِداروں کے نمائندے نے شرکت کی۔










