ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اَفسروںکو مقررہ مدت میں منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دینے کی ہدایت

بارہمولہ //ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغرنے آج مالی برس2023-24ء کے لئے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔محکمہ آر اینڈ بی کے متعلقہ افسران نے مختلف منصوبوں کا ایک جامع سیکٹر وار جائزہ اور ضلع کے اَندر ترقیاتی کاموں پر تفصیلی پیش رفت کی رِپورٹ پیش کی۔اِس موقعہ پر سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ضلع میں شروع کئے گئے مختلف کاموں کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔میٹنگ کا جانکاری دی گئی کہ ضلعی سرمایہ کاری، نبارڈ، اے ڈی ایف، ایس ایس وائی وغیرہ جیسے مختلف ضلع ترقیاتی منصوبوں کے تحت جاری کردہ بجٹ میں سے کل 54.24 کروڑ روپے کے اخراجات پورے ہو چکے ہیں جبکہ باقی منصوبے تکمیل یا ٹینڈر کے بعد کے مراحل میں ہیں۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف ترقیاتی اَقدامات کے تحت 364 کلومیٹر سڑکوں کے ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 315 کلومیٹر کو مالی برس کے لئے میکڈیمائز کیا گیا ہے۔ اِسی طرح دیگر شعبوں جیسے ڈرین ورک، آر،بی والز، پائپ بچھانے کے منصوبوں میں بڑے کام مکمل ہو چکے ہیں۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے موجود اَفسران کو ہدایت دی کہ مالی برس 2023-24ء کے لئے مقرر کردہ ترقیاتی اہداف کو مقررہ مدت کے اَندر پورا کریں اور دسمبر کے آخیر تک اخراجات کی زیادہ سے زیادہ وصولی کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹرسیّد سحرش اَصغرنے محکمہ ریونیو کو ہدایت دی کہ وہ زمین کے مسائل ، درختوں کی کٹائی اور دیگر معاملات سے متعلق کسی بھی رُکاوٹ کو حل کرنے میںآر اینڈ بی کی مدد کرنے کی ہدایت دی جو ترقیاتی اَقدامات کی پیش رفت میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔میٹنگ میں سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر آر اینڈ بی بارہمولہ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو بارہمولہ، چیف پلاننگ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اور مختلف ڈویژنوں سے ایگزیکٹو انجینئران موجود تھے۔