بارہمولہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ منگا شیرپا اور سینئر سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) بارہمولہ محمد زید ملک نے آج 56 طالب علموں کوگلمرگ میں چار روزہ ٹریکنگ کیمپ پر جانے والی ایک بس کو ڈی سی آفس بارہمولہ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اِس پروگرام کااِنعقاد محکمہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود بارہمولہ نے کیا تھا جس کا مقصد نوجوانوں میں جسمانی فٹنس، ایڈونچر اور لائف سکلز کو فروغ دینا تھا۔اِس موقعہ پرڈِسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس آفیسربھی موجود تھے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ یہ اَقدام طلبأ کو گلمرگ کے قدرتی مناظر کودیکھنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے جبکہ ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہوتا ہے جو ٹیم ورک اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دیتے ہیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے فلیگ آف تقریب میں اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی تجربات نوجوانوں میں اعتماد، نظم و ضبط اور نیچرکے ساتھ گہرا تعلق پیدا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ایس ایس پی بارہمولہ نے بھی طلبأ سے خطاب کیا اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اس موقعے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔ اُنہوں نے اِس طرح پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کے لئے محکمہ امور ِ نوجوان و کھیل کود کی سراہنا کی ۔11 ؍نومبر سے 15 ؍نومبر 2024 ء تک جاری رہنے والے ٹریکنگ کیمپ کی نگرانی ایسکارٹ ٹیچرز، تجربہ کار گائیڈز اور ٹرینرز کریں گے جس سے تمام شرکأ کے لئے محفوظ اور تعلیمی تجربے کو یقینی بنایا جائے گا۔










