سری نگر//کمشنر سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا نے بینکٹ ہال سری نگر میں ایک عوامی دربار کی صدارت کی تاکہ مقامی لوگوں کو درپیش متنوع شکایات اور مسائل کو جامع طور پر حل کیاجاسکے۔ عوامی دربار میں معاشرے کے مختلف طبقوں، سول سوسائٹی، مختلف انجمنوں اور دیگر ممتاز شہریوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔شرکأ نے اَپنے متعلقہ علاقوں سے متعلق متعدد شکایات اور مطالبات اُٹھائے اور ان کے جلد از جلد ازالے کا مطالبہ کیا۔وفود نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، جے جے ایم کے تحت ترقی کی رفتار کو تیز کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بجلی کی فراہمی میں اضافہ، سیاحت کو فروغ دینے، سماجی بہبود کے مسائل، تعلیم کے شعبے سے متعلق مسائل اور ان کے حلقوں سے مخصوص دیگر اہم ترقیاتی ترجیحات سمیت متعدد مسائل پر روشنی ڈالی۔وفود نے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، جل جیون مشن کے تحت ترقی کی رفتار میں تیز کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، بجلی کی فراہمی میں اِضافہ، سیاحت کو فروغ دینے، سماجی بہبود کے مسائل، تعلیمی شعبے سے متعلق مسائل اور اُن کے حلقوں سے مخصوص دیگر اہم ترقیاتی ترجیحات سمیت متعدد مسائل کمشنر سیکرٹری کو گوش گزار کئے۔شیتل نندا نے موقعہ پر ہی افسروں کو ہدایت دی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مقررہ اصولوں اور ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں۔کمشنر سیکرٹری نے اپنے خطاب میں تمام شرکأ کا ان کی فعال شمولیت پر شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے اُٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کا یقین دِلایا۔وفود نے عوامی دربار کے ذریعے اِنتظامی سیکرٹریوں اور دیگر سینئر افسران کی خدمات حاصل کرنے کے حکومتی حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا جو شہریوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور مطالبات کو سمجھنے اور ان کو حل کرنے میں فعال موقف کا مظاہرہ کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری آفیسر شکایات پر کام کرنے میں کسی قسم کی نااہلی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا کیوںکہ عوامی دربار کے اس منفرد اقدام کو شروع کرنے کا مقصد عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ہے۔انہوں نے متعلقہ سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ حکومتی اقدامات اور سکیموں کو مقبول بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر،سربراہان اور دیگر افسران موجود تھے۔










