شیتل نندا نے جموں میں تین روزہ اِمدادی آلات تقسیم کیمپ کا اِفتتاح کیا

جموں//کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے روپ نگر کے رہائشی سکول برائے نابینا میں جسمانی طور خاص اَفراد کے لئے تین روزہ اِمدادی آلات تقسیم کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اِس کیمپ کا اِنعقاد محکمہ سماجی بہبود جموں نے آرٹیفیشل لمبس کارپوریشن آف اِنڈیا ( اے ایل آئی ایم سی او ) کے اِشتراک سے کیا ہے۔کمشنر سیکرٹری نے کیمپ کے دورا ن شناخت شدہ مختلف جسمانی طور خاص اَفراد میں مصنوعی آلات و معاون آلات جیسے ٹرائی سائیکل ، وہیل چیئر، سماعت کے آلات ، سمارٹ فون ، سمارٹ کین تقسیم کئے۔اِستفادہ کنند گان کا اِنتخاب اے ایل آئی ایم سی او کے تعاون سے محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے مئی مہینے میں منعقدہ تشخیصی کیمپ کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔کیمپ کے دوران شناخت شدہ مستحقین کو آرٹیفیشل لمبس بھی فراہم کئے گئےاِس موقعہ پر شیتل نند ا نے جسمانی طور خاص اَفراد سے بھی بات چیت کی ۔ اُنہوں نے محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے چلائے جانے والے نابینا اَفراد کے رہائشی سکول کا بھی معائینہ کیا ۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود محکمہ وویک شرما، ایم ڈی مشن وتسالیہ ہرویندر کور، ایس ڈبلیو ڈی کے سینئر اَفسران ، پی آر آئی نمائندے ، جے ایم سی ممبران اور بڑی تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔