Drinking water shortage in cities and villages, people worried

شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بند رہے گی

لوگوں کو چاہئے کوہ مقررہ تاریخ سے قبل ہی پانی کا ذخیرہ رکھیں ۔ محکمہ پی ایچ ای

سرینگر//محکمہ پی ایچ ای نے اطلاع دی ہے کہ سرینگر شہر کے مختلف علاقوں میں 26اور 27اکتوبر کو قریب 30گھنٹوں تک پانی کی سپلائی بند رہے گی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق رواں ماہ 26اور 27اکتوبر کو سرینگر کے مختلف علاقوںمیں پینے کے پانی کی سپلائی بند رہے گی ۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق زکورہ، غلاب باغ، آلسٹینگ، شوہامہ ، ہادورہ ، چھترہامہ، کھلمولہ ، حبک، نسیم باغ، بسرباغ ، ملہ باغ، پاندچھ ، بژھ پورہ، صورہ ، آنچار، بولچھی پورہ ، زونی مر، نوشہرہ ، باغ علی مردان خان ، زڈی بل ، حول، علمگری بازار، راجوری کدل ، ، نالہ مور روڑ، نواکدل، بہوری کدل ، نوہٹہ، لالبازار، حضرتبل، صدربل ، اور رعناواری، نگین ، سیدہ کدل، کرن نگر ، چھتہ بل ، کاوڈارہ ، عید گاہ، مہاراج گنج ، زینہ کدل، سیدہ پورہ، بمنہ فردوس آباد اور دیگر ملحقہ علاقہ جات میں 30گھنٹوں تک پینے کا صاف پانی بند رہے گا۔ اس ضمن میں محکمہ پی ایچ ای نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ متذکرہ تاریخوں پر پینے کے پانی کو پہلے سے ہی ذخیرہ کریں اور کسی بھی ایمرجنسی میں متعلقہ محکمہ کے دفتر کومطلع کرسکتے ہیں ۔