شام کے اوقات سڑکوں پر چلنا راہگیروں کیلئے کسی خطرہ سے کم نہیں ، حکام تماشائی
سرینگر// شہر سرینگر کے متعدد علاقوں میں آوارہ کتوں کی ہڑ بونگ سے شام کے اوقات سڑکوں پر چلنا محال ہو گیا ہے ۔ حبہ کدل ، کرالہ کھڈ ، ماسئمہ ، زینہ کدل ، کورٹ روڑ اور دیگر علاقوں میں شام ہوتے ہی سٹرکوں پر آوارہ کتوں کے جھنڈ نظر آتے ہیں ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں شام کے اوقات سڑکوں پر آوارہ کتوں کی موجودگی سے لوگوں کا چلنا محال ہو گیا ہے جبکہ یہ آوارہ کتے سرینگر کے مختلف علاقوں سے شام کے وقت گزرنے والے راہگیروں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں ۔ کچھ مقامی راہگیروں نے سی این آئی کو بتایا کہ شام کے اوقات سرینگر کے حبہ کدل ، زینہ کدل ، گائو کدل ، کرالہ کھڈ اور ماسئمہ کے علاقوں سے گزرنے والے رابط سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو جاتی ہے اور ان سڑک سے شام کے بعد چلنا انتہائی دشوار ہو جاتا ہے ۔ ایک شہری نے کہا کہ اگرشام کو ہمیں دکان پر کوئی چیز لانے کیلئے جانا ہوتا ہے تو ہم شام سے قبل ہی اس کو لاتے ہیںکیونکہ شام دیر بعد جگہ جگہ پر سڑکوں پر آوارہ کتوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوجاتی ہے اور پھر گھرںوں سے باہر نکلنا محال ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ باہر کے علاقوں سے کتوں کے جھنڈ لائیں جاتے ہیں اور انہیں مختلف علاقوں میں ڈال دیا گیا ہے ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ان علاقے میں کتوں نے اس قدر اپنا راج قائم کر دیا ہے کہ صبح او ر شام کے اوقات مقامی آبادی خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں کا باہر نکلنا دشوار ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صبح کے اوقات مقامی نوجوان اور بچے صبح کی سیر کیلئے نکلتے تھے تاہم ان کا یہ سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے کیونکہ آورہ کتے ان پر حملہ آور ہوتے ہیں اور ان میںبے حد خوف طاری ہو گئی ہے ۔ مقامی آبادی کا کہنا تھا کہ خوراک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آورہ کرتے بچوں اور دیگر افراد پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیںکہ سینکڑوں نفوش پر مشتمل آبادی کو ان آورہ کتوں سے نجات دلانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں جائے تاکہ انہیں مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔










