checking vehicles at Lal Chowk

شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر قصبہ جات میں سخت حفاظتی انتظامات

سرینگر//یوم آزادی اور بھارت کی 75ویں آزادی کی سالگرہ کے سلسلے سرینگر سے دلی تک حفاظت کے فقیدالمثال انتظامات کئے گئے ہیں ۔ دلی میں آج سی ہے ڈرون اور کمانڈوز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جبکہ سرینگر میں بھی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی جاچکی ہیں جبکہ شہر کے حساس علاقوں میں ناکے بٹھائے جاچکے ہیں۔ اجس بانڈی پورہ ، کولگام اور بجباڑی میں حالیہ تشدد آمیز واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی ممکنہ حملہ کو ناکام بنانے کے لئے چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق یوم آزادی کے سلسلے میں منائے جارہے 75ویں سالگرہ کے سلسلے میںسرینگر سے دلی تک حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ وادی میں گزشتہ کئی روز سے جنگجوئیانہ سرگرمیوں میں معمولی اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے چوکسی بڑھائی گئی ہے ۔ شہرسرینگر اور وادی کے دیگر قصبہ و اضلاع ہیڈ کوارٹروں پر ہر برس تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں فوج، پیرا ملٹری، پولیس اور سیول انتظامیہ پریڈ منعقد کئے جاتے ہیں اور جھنڈا لہرایا جاتا ہے ۔سیکورٹی کے لحاظ سے یوٹی سرکار کی جانب سے کوئی کوتاہی نہیں برتی جارہی ہے اور تقریبات کو احسن طریقے سے منعقدکرنے اور وادی میں امن و امان برقراررکھنے کی خاطر حفاظت کے سخت بندوبست کئے جارہے ہیں ۔ ادھر شہر سرینگر کے مختلف علاقہ جات بشمول لالچوک میں اضافی نفری تعینات کی جارہ ہیں ادھر لالچوک کے تواریخی گھنٹہ گھر کے ارد گرد پولیس ، و فورسز کے اہلکار چاک و چوبند ہیں اور گھنٹہ گھر نزدیکی بیریکیڈ اور بکتر بند گاڑیاں رکھی گئی ہے ۔ ادھر وادی کے دیگر حساس علاقوں خاص کرجنوبی کشمیر کے ضلع کولگام، پلوامہ اور شوپیاں میں بھی فوج و فورسز کے اضافی دستے تعینات کئے جارہے ہیں ۔ادھر اننت ناگ کے ضلع ہیڈ کوارٹر کی طرف جانے والے راستوں پر بھی حفاظتی دستے تعینات کئے جارہے ہیںجبکہ شمالی کشمیر کے حساس ترین علاقہ مانے جانے والے سوپور میں بھی فوج، فورسز اور پولیس کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجس بانڈی پورہ، کولگام اور بجبہاڑہ اننت ناگ میں جنگجوئوں کی جانب سے انجام دی گئی کارروائیوں کے پیش نظر وادی میں چوکسی بڑھائی گئی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر میں ڈرون نگرانی بھی انجام دی جائے گی جبکہ کھوجی کتے اور میٹل ڈیکٹر سے بھی جگہ جگہ جانچ کی جارہی ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امسال بھی حسب روایت وادی میں 15اگست کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں منعقد ہوگی جہاں پر ایل جی منوج سنہا جھنڈا لہرائیں گے اور پریڈ پر سلامی لیں گے جبکہ دیگر ضلع ہیڈ کوارٹروں پر اپنے اپنے ترقیاتی کمشنر پریڈ پر سلامی لیں گے ۔ اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس لائنز، ڈسٹرکٹ فوجی ہیڈ کوارٹروں کے علاوہ فورسز کیمپوں پر بھی چھوٹی موٹی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جہاں پر متعلقہ افسران ترنگا لہراکر سلامی لیں گے ۔