شہرہ آفاق گلمرگ میں گنڈولہ اور اور سیاحوں کی دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری

تکنیکی خرابی کی وجہ سے مختصر وقت کیلئے گنڈولہ سروس کو روکا گیا تھا ،بعد دوبارہ بحال ہوئی / حکام

سرینگر // شہرہ آفاق گلمرگ میں گنڈولہ اور اور سیاحوں کی دیگر سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہے کی بات کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے مختصر وقت کیلئے گنڈولہ سروس کو روکا گیا تھا جس کے بعد دوبارہ بحال ہوئی ۔ سی این آئی کے مطابق حکام نے کہا کہ گلمرگ میں گنڈولہ اور دیگر سیاحتی سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیںجبکہ سیاحوں کو یقین دلاتے ہیں کہ شہرہ آفاق میںمکمل طور پر کام کر رہا ہے۔گنڈولہ کیبل کار کارپوریشن کے حکام نے کہا کہ گلمرگ میں گنڈولہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے جس سے انہوں نے عارضی طور پر بند ہونے کی حالیہ اطلاعات کے بعد خدشات کو کم کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ کچھ خبروں میں کہا گیا تھا کہ بوٹہ پتھری علاقے میں ملی ٹنٹ حملے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر کیبل کار سروس کو معطل کر دیا گیا تھا۔حکام نے واضح کیا کہ گنڈولہ کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے مختصر وقت کیلئے روکا گیا تھا، جس کے بعد اس سروس کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے تکنیکی مسائل کو حل کر لیا ہے، اور گنڈولہ اب بغیر کسی پریشانی کے کام کر رہا ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ گلمرگ میں سیاحوں کی سرگرمیاں معمول کی بات ہیں، ہوٹل، ریستوراں اور دیگر خدمات زائرین سے بھری ہوئی ہیں۔ سیاح اپنے دوروں اور گلمرگ کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔