rajiv kumar election commissioner officer

شفافیت اور جوابدہی بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کو نقد عطیات کی حد مقرر کی جائے۔ الیکشن کمیشن

سرینگر///الیکشن کمیشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ جوابدہی اور شفافیت بڑھانے کیلئے عوامی نمائندہ جماعتوں کیلئے نقد عطیات کی حد مقرر کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے تجزیز کی ہے کہ عطیات کی حد بیس ہزار سے کم کرکے دو ہزار روپے کردی جائے ۔ سی این آئی کے مطابق انتخابی کمیشن چاہتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو نقد عطیات کی حد مقرر کی جائے۔ وزیر قانون Kiren Rijiju کو لکھے گئے ایک خط میں چیف انتخابی کمشنر راجیوکمار نے شفافیت اور جوابدہی بڑھانے کیلئے عوام کی نمائندگی سے متعلق قانون میں کچھ ترامیم تجویز کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ انتخابی ادارے نے ایسے سیاسی عطیاتکی حد 20 ہزار روپے سے کم کر کے 2 ہزار کرنے کی تجویز رکھی ہے، جن کے وسیلے کے بارے میںمیں کچھ پتہ نہ ہو اور کسی بھی پارٹی کی جانب سے حاصل کیے گئے نقد عطیات کی حد کْل رقم کا 20 فیصد یا زیادہ سے زیادہ 20 کروڑ روپے کرنے کی مانگ کی ہے۔ کمیشن نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ ہر امیدوار کو انتخابی مقاصد کیلئے ایک علیحدہ بینک کھاتا کھولنا چاہئے،اس کھاتے سے سبھی اخراجات کرنے چاہئیں اور انتخابات سے متعلق اخراجات میں اس کھاتے کی تفصیلات پیش کرنی چاہئیں۔