اسپتالوں میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی سے مریضوں کو شدیدمشکلات درپیش
سرینگر//جموں وکشمیر میں بالخصوص دیہی علاقوں میں قائم شدہ اسپتالوں میں وہ طبی سہولیات دستیاب نہیں جومریضوں کے علاج ومعالجہ کے دوران ان کو درکار ہیں۔شعبہ صحت کی اس ناکامی پر مریض وتیماردار نالاںوپریشان ہیں۔اس سلسلے میں کئی علاقوں سے لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ طب کے حوالے سے اہم اقدام خوش آئندہیں لیکن یہاں کے قائم شدہ اسپتالوں کی حالت ابتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں اگرچہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس مشینریاں موجود ہیں لیکن ٹیکنشنز کی عدم موجودگی سے وہ بے کار پڑی ہوئی ہیں۔جبکہ اسپتالوں میں ماہرمعالجین کی کمی پائی جاتی ہے ۔جس سے عام مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب ملکی سطح پر شعبہ صحت کو مستحکم بنانے کی تگدو کی جارہی ہے تو یہاں کے اسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی سہولیات دستیاب رکھنا لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی سرکار واقعی نیک نیتی کے ساتھ شعبہ سحت کی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو یہاں کے اسپتالوں میں ماہر ڈاکٹروں کو تعینات کیا جائے اور جو میڈیکل کی ڈگریاں کئے ہوئے ڈاکٹرس یا پیرا میڈیکل کے ماہرین بے روزگار ہیں ان کو خالی پڑی جگہوں پر بھرتی کیا جائے تاکہ بے روزگاری کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کا نظام بھی بہتر ہوجائے۔انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے اسپتالوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے تاکہ عام مریضوں کا صحیح طریقے سے علاج ومعالجہ ہوسکے










