شانت منو نے ضلع سرینگر میں شہری دفاع کی تیاری کا جائیزہ لیا

شانت منو نے ضلع سرینگر میں شہری دفاع کی تیاری کا جائیزہ لیا

آج کی سول ڈیفنس موک ڈرل کی تیاریوں کے شیڈول کا بھی جائیزہ لیا

سرینگر //ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) محکمہ اعلیٰ تعلیم مسٹر شانت منو نے سرینگر ضلع میں سول ڈیفنس ، ہنگامی خدمات کے اقدامات کے حوالے سے ڈی سی آفس سرینگر میں سول ڈیفنس کوارڈینیشن کمیٹی کی منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ ابتداء میں مسٹر شانت منو نے ہنگامی صورتحال کو سنبھالنے اور ضلع سرینگر میں اہم تنصیبات اور رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تیاری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شہری دفاع کی تیاری کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ اے سی ایس نے شہری دفاعی اقدامات کے تمام پہلوؤں ، ایکسجنسی پلان اور ضروری خدمات کے بارے میں بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس کے علاوہ شہری دفاعی طریقہ کار کو مزید تقویت دینے کے اقدامات کے علاوہ اہم انفراسٹرکچر اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے عوامی اعتماد کو تقویت دینے اور زمین پر ہنگامی ردِ عمل اور اعتماد کی تاثیر کو بڑھانے کیلئے مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے مابین ہموار ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر سرینگر ، جو کنٹرولر سول ڈیفنس سرینگر بھی ہیں ، نے میٹنگ کو سول ڈیفنس اقدامات اور تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن نے ہنگامی صورتحال کو سنبھالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کارپوریشن کی طرف سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز ۔ ایس پی سرینگر، چیف پلاننگ آفیسر ، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس ، آر اینڈ بی ، کے پی ڈی سی ایل ، ایس ڈی ایم ویسٹ ، تحصیلدار ز، ایس ڈی آر ایف ، وائی ایس اینڈ ایس ، ایجوکیشن ، فائیر اینڈ ایمر جنسی ، ایف سی ایس اینڈ سی اے کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی ۔