سی اِی او آفس کا ڈاکٹر نروپار ائے کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب کا اِنعقاد

سی اِی او آفس کا ڈاکٹر نروپار ائے کی سبکدوشی پر الوداعی تقریب کا اِنعقاد

جموں//چیف الیکٹورل آفیسرجموں و کشمیر کے دفتر نے سپیشل سیکرٹری الیکشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نروپارائے کی سبکدوشی پر الوداعیہ دِیا۔ڈاکٹر نروپارائے نے محکمہ اِنتخابات میں اپنی مدتِ کار کے دوران محکمے کے ادارہ جاتی کام کو مضبوط بنانے اور لوک سبھا اِنتخابات اورجنرل اسمبلی اِنتخابات ۔2024 سمیت اِنتخابی سرگرمیوںکے کامیاب اور مؤثر اِنعقاد کو یقینی بنانے میں اہم کردار اَدا کیا۔ اِنتخابی اِنتظام، شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی، عملانے والے اِداروں کے ساتھ تال میل، میڈیا سے روابط اور مختلف اِنتخابی عمل کے نفاذ میں اُن کی خدمات کو سراہا گیا۔الوداعی تقریب چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر جموں میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ کے اَفسران اورملازمین نے شرکت کی جن میں چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر سنجیو ورما، جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر انیل سلگوترا، ایڈیشنل سیکرٹری مظفر ملک، ڈِپٹی چیف الیکٹورل آفیسر جموں گرپندر سنگھ، ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر محمد الطاف زولہ، نوڈل آفیسر سویپ(ایس وِی اِی اِی پی) سلام دین اور اَنڈر سیکرٹری عبد الرحمان بٹ شامل تھے۔اِس موقعہ پر جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر انیل سلگوترا نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرنروپا رائے کی قیمتی رہنمائی اور تعاون کے لئے اُن کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے محکمہ کے کام کاج کو مضبوط بنانے میں ان کے اہم کردار کو تسلیم کیا اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری، نفاذی اداروں کے ساتھ تال میل، میڈیا مینجمنٹ اور دیگر اہم اِنتخابی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کی ان کی صلاحیت کو سراہا۔ایڈیشنل سیکرٹری مظفر ملک نے بھی ڈاکٹر نروپارائے کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لگن اور محکمہ کے لئے ان کی گرانقدر خدمات کی ستائش کی۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر نروپا رائے نے محکمہ کے افسران اورملازمین کی محبت اور تعاون کے لئے شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنا ایک چیلنجنگ لیکن معلوماتی اور یادگار تجربہ رہا اور ساتھیوں کی طرف سے ملنے والی گرمجوشی اور تعاون ہمیشہ ان کے لئے خاص رہے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ الوداعی موقعہ نے عوامی خدمت میں اَپنے سفر کی یادیں تازہ کردیں اور اَپنے والدین و کنبہ کا مسلسل تعاون اور حوصلہ اَفزائی کے لئے شکریہ اَدا کیا۔الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹرنروپا رائے کی برسوں کی وقف خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اچھی صحت، خوشی اور سبکدوشی کے بعد ایک پُرسکون اور کامیاب زِندگی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔