جموں//چیف الیکٹورل آفس جموں و کشمیر نیسسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وِی اِی اِی پی) کے تحت پدم شری پدما سچدیو گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن گاندھی نگر میں ایک نکڑ ناٹک کا اِنعقاد کیا۔پروگرام میں سویپ کے نوڈل آفیسر اختر حسین قاضی اور میڈیا کی نوڈل آفیسر محترمہ سپنا کوتوال بھی موجود تھے۔ دونوں اَفسروں نے طلبأ کواِنتخابی بیداری فراہم کی جس کا مقصد جموں و کشمیر یوٹی میں سویپ( ایس وِی اِی اِی پی )سرگرمیوں کی مرئیت ، رَسائی اور تاثیر کو مضبوط بنانا ہے۔اِس پروگرام میں رائے دہندگان بالخصوص طلباء میں پہلی بار ووٹرز کی شرکت کی اہمیت پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔دونوں اَفسروں نے کہا کہ اِس اَقدام سے ووٹروں بالخصوص پہلی بار اَپنی حق دہی کا اِستعمال کرنے والوں کی بیداری میں نمایاں بہتری آئے گی جس سے زیادہ شمولیت کو فروغ ملے گا اور جمہوری عمل میں مثبت کردار اَدا ہوگا۔اِس موقعہ پر پرنسپل پدم شری پدما سچد یو گورنمنٹ پی جی کالج فار وومن پروفیسر ایس پی سراوت نے خطاب کرتے ہوئے طالبات سے کہاکہ وہ اِنتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اَپنے عزیزو اَقارب کو اَپنی متعلقہ اسمبلی حلقوں میں پولنگ کے دن ووٹ ڈالنے کی ترغیب دیں۔پروفیسر ایس پی سراوت نے یہ بھی یقین دِلایا کہ کالج اسمبلی اِنتخابات کے اِختتام تک اِس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔پروگرام میں کالج کے دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔










