سی آئی آئی وفد کی نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سی آئی آئی وفد کی نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات

سری نگر اور جموں کی اِنڈسٹریل اسٹیٹس کے بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈ کرنے پر زور دیا

سری نگر//کنفیڈریشن آف اِنڈین اِنڈسٹری ( سی آئی آئی ) کے تین رُکنی وفد نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمارچودھری سے ملاقات کی۔چیئرمین سی آئی آئی جموں وکشمیر کونسل ڈاکٹر ایم اے علیم نے وفد کی قیادت کی جن کے ہمراہ وائس چیئرمین آئی آئی سی جمو ںوکشمیر اِکرام علی شفیع اور ہیڈآئی آئی سی جموںوکشمیر خورشید ڈار بھی تھے۔ دورانِ ملاقات ڈاکٹر ایم اے علیم نے نائب وزیر اعلیٰ کی رہنمائی میں مختلف محکموں کی طرف سے کئے گئے کاموں کو سراہا۔اُنہوں نے سری نگر کی صنعتی اسٹیٹ اور کھنگریل جموں کے اِنڈسٹریل اسٹیٹ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کی ضرورت سمیت متعدد اہم امور اُٹھائے۔وفد نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت جموں اور سری نگر میں دو سکل سینٹر قائم کرنے کی پیشکش بھی کی۔مزید برآں، وفد نے آئی ٹی آئی اور پولی تکنیک طالب علموںکوآئی آئی سی ممبر احاطے میں مفت تربیت کی پیشکش کی اور آئی ٹی آئی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کے مسائل بغور سُنا اور ان کے مسائل کے اَزالے کے لئے حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دِلایا۔