سیکرٹری ٹوراِزم نے عالمی یوم سیاحت کے موقعہ پر

سیکرٹری ٹوراِزم نے عالمی یوم سیاحت کے موقعہ پر

ڈائون ٹائون لیگیسی ٹور کو جھنڈی دِکھا کر زبرون پارک سے تاریخی واک کا آغاز کیا

سری نگر//سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے زبرون پارک میں عالمی یوم سیاحت کی تقریبات کے موقعہ پر سیاحت سے متعلق کئی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت نے ڈاون ٹائون لیگیسی ٹور اینڈ ہیرٹیج واک کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔اِس موقعہ پر ناظم سیاحت کشمیر فضل الحسیب ،منیجنگ ڈائریکٹر جموںوکشمیر ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن منگا شیر پا، ٹریول اینڈ ٹریڈ کے سربراہان اور نمائندے ، سیاح، طلباء اور دیگر متعلقہ اَفراد بھی موجود تھے۔ڈاون ٹائون لیگیسی ٹور اولڈسری نگر کے فن و ثقافت کو تلاش کرنے اور روایتی مقامات کی نمائش کرے گا جس میں شہر خاص بازار، خانقاہ معلی ، زین العابدینؒ کی والدہ کا مقبرہ ، پتھر مسجد ، جامع مسجد ، رگھو ناتھ مندر ، ہری پربت قلعہ ( کوہِ ماراں) اور گورودوارہ چھٹی پادشاہی شامل ہیں۔اِن تقریبات کا اہتمام جے اینڈ کے ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور جے اینڈ کے ٹوراِزم نے آبِ رواں کے اشتراک سے کیا تھا۔اِس موقعہ پر سرمد حفیظ نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر ٹوراِزم نے مقامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں اور ڈاون ٹائون سیاحت اِس سلسلے میں ایک اور قدم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈبلیو ٹی ڈی کا موضوع سیاحت پر نظر ثانی کرنا ہے اور جموںوکشمیر میں 2020ء سے اِس پر کام شروع ہوچکاہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کووِڈ۔19 وبائی امراض کے دوران سیاحتی صنعت سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی اور یہیں پر نظر ثانی شدہ سیاحت کام کاتی ہے اور ہمیں اپنی سیاحت پر نظر ثانی کرنے اوراس کی قدیم عظمت کو بحال کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کشمیر ٹوراِزم فورم اور ٹورازم پلیئروںکو بھی ان تقریبات میں حصہ لینے پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر سیاحت تجرباتی سیاحت پر زیادہ توجہ دینے کی کوشش کر رہی ہے اور سیاحوں کے لئے اِس تجربے کو بڑھانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میں پیشکش کے لئے بہت کچھ ہے جہاں سیاح آ سکتے ہیں اور یہ مقامی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک برانڈ ہے اور پوری دُنیا اور ملک کے لوگ کشمیر کا سفر کرنا چاہتے ہیں۔سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ نے ٹوراِزم پلیئروںکے اِجتماع سے کہا،’’ ہم ماضی قریب سے متاثر ہوئے ہیں کیو ںکہ کشمیر کے سفر کے بارے میں تاثرات ہیں اور ان اقدامات سے ہم سب ان میں سے کچھ تصورات کو شکست دینے کے قابل ہیں ۔تمام کوششوں جیسے تہواروں ، ٹریول مارٹس اورروڈ شوزئوںنے ہمیں ان تصورات کو شکست دینے میں مدد کی ہے اور اَب کوئی رُکنا نہیں ہے۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دُور نہیں جب کشمیر دوبارہ سیاحت میں پورے ملک میں پہلے نمبر پر آجائے گا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے سری نگر کے آس پاس ٹریکنگ کے راستوں اور دیگر سیاحتی مقامات پر صفائی مہم بھی چلائی ۔