سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے آئی ڈی ٹی آر کا دورہ کیا اور جاری کام کا جائیزہ لیا

جموں / /محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکرٹری جی پرسنا راما سوامی نے آج انسٹی ٹیوٹ آف ڈرائیونگ ، ٹریننگ اینڈ ریسرچ ( آئی ڈی ٹی آر ) کوٹ بھلوال جموں کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ سڑک ، نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت ( ایم او آر ٹی ایچ ) حکومت ہند نے جموں میں ایک آئی ڈی ٹی آر کو منظوری دی ہے جس کا کام گاؤں گھینک کوٹ بھلوال جموں میں جاری ہے ۔ یہ انسٹی ٹیوٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے جس کے مکمل ہونے پر عالمی معیار کی تربیت اور ڈرائیور کی مہارت کی جانچ کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ یہ نہ صرف سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانے کی طرف ایک بڑا قدم ہو گا بلکہ رشوت طلب کرنے یا پیش کش کرنے کے امکانات پیدا کرنے والے حالات کو بھی کم یا ختم کر دے گا ۔ حکومت جموں و کشمیر نے آئی ڈی ٹی آر کے آپریشنز کے قیام اور انتظام کیلئے ماروتی سوزوکی انڈیا لمٹیڈ کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں ۔ ڈرائیونگ ، ٹریننگ کے قواعد و ضوابط ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے ، ایندھن کی بچت اور آلودگی پر مشتمل ہو گا ۔ سیکرٹری جن کے ساتھ ٹرانسپورٹ کمشنر اور پی ڈبلیو ڈی ، پی ایچ ای ، ریونیو ، جے کے پی سی سی اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔