سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی نے امپارڈ میں نئے تعینات جے کے اے ایس اَفسروں کیلئے صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا

سری نگر//سیکرٹری محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے آج جموں و کشمیر اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (جے کے ایم پی آر ڈی) میں محکمہ کے نئے تعینات جونیئر کے اے ایس افسران کے لئے تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر سیکرٹری اِن آر ڈی ڈی اینڈ پی آر طارق احمد زرگر، ڈائریکٹر پنچایتی راج شبیر حسین بٹ، ڈائریکٹر فائنانس شیام لال، سی اِی او آئی ڈبلیو ایم پی عمر خان، چیف آپریٹنگ آفیسر حمایت رجنیش کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کمل کمار شرما اور ایڈیشنل سیکرٹری وسیم راجہابھی موجود تھے۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے شرکأ سے گفتگو کرتے ہوئے مؤثر رابطے،محکمہ کے قوانین اور سکیموںسے بخوبی واقف رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محکمہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی رہنمائی کے بارے میں گہری معلومات حاصل کریں کیوں کہ یہ ان کے کام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اُنہوںنے محکمہ کی مختلف سکیموں اور دفعات کا مکمل مطالعہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا کیوں کہ یہ افسروں کو اَپنے تفویض کردہ کاموں میں مؤثر طریقے سے عملانے کے قابل بناتا ہے۔ اُنہوں نے پنچایتوں، اِنجینئرنگ، مالیاتی منصوبہ بندی اور دستاویزات جیسے شعبوں میں جامع علم کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اصل تفصیلات پر توجہ دیں اور کسی بھی غلط فہمی سے بچنے کے لئے اَپنی بات چیت میںمخصوص رہیں۔سیکرٹری موصوف نے افسروںکو یقین دِلایا کہ ڈائریکٹروں اور دیگر عملہ ان کے اِنفرادی مسائل کو ترجیح دے گااور ضروری تعاون فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مختلف شعبوں میں گہری معلومات اور اِنتظامی کاموں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔صلاحیت سازی پروگرام کا مقصد جونیئر جے کے اے ایس افسروں کو ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ جموں و کشمیر میں دیہی ترقی اور پنچایتی راج اَقدامات کی ترقی اورعمل آوری میں مؤثر کردار ادا کرسکیں۔ ماڈیول کا مقصد شرکأ کو جی پی ڈِی پی کی تشکیل کے لئے وسائل کے استدقاق کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور افسران کو تازہ ترین سکیم ترامیم اور نچلی سطح کی منصوبہ بندی میں ہم آہنگی کے بہترین طریقوں پر اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ ٹریننگ کے دوران سینئر افسران آر ڈی اینڈ پی آر ڈیپارٹمنٹ کے کام کاج ، منصوبہ سازی ، پنچایت کے مسائل ، گرانٹس اور مختلف سکیموں کی عمل آوری جیسے موضوعات پر سیشن منعقد کریں گے۔ڈائریکٹرمحکمہ دیہی ترقی کشمیر شبیر حسین بٹ نے دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ کے کام کاج ، منصوبہ بندی اور پی آر آئی گرانٹس کے بارے میں معلوماتی سیشن کا اِنعقاد کیا۔ڈائریکٹر پنچایتی راج شیام لال نے جموں و کشمیر پنچایتی راج ایکٹ کی دفعات اور راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی عمل آوری پر اَپنے خیالات کا اِظہا رکیا۔ایڈیشنل سیکرٹری وسیم راجا نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے) کی عمل آوری پر توجہ مرکوز کی۔