سیکرٹری قبائلی اَمور نے مغل روڈ پر قبائلی آبادی کیلئے ٹرانزٹ رہاش کا دورہ کیا

سیکرٹری قبائلی اَمور نے مغل روڈ پر قبائلی آبادی کیلئے ٹرانزٹ رہاش کا دورہ کیا

شوپیان//سیکرٹری قبائلی اَمور شاہد اِقبال چودھری نے وائلڈ لائف وارڈن کی طرف سے لال غلام برج کے قریب قبائلی آباد ی کے لئے تعمیر کردہ ٹرانزٹ رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ضلع میں پڑنے والے شوپیان سے پیر کی گلی تک مغل ریڈ کے پورے علاقے کا معائینہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری قبائلی اَمور کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ( ڈی ایف او) وائلڈ لائف وارڈن اِنتظار سہیل اور دیگر اَفسران بھی تھے۔شاہد اِقبال چودھری نے متعلقہ ایگزیکٹیوٹنگ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ پروجیکٹ کے کام میں سرعت لائیں اور منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو تیار کریں۔ اُنہوں نے دستیاب وسائل کے نتیجہ خیزاِستعمال کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ یہ علاقہ آنے والے ہفتوں میں ضلع کی قبائلی آبادی کے ترقیاتی منظر نامے کو بڑھانے کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔سیکرٹری قبائلی امور نے معائینے کے دوران قبائلی آبادی کے لئے ٹرانزٹ ایکموڈیشن سائٹ کے تعمیراتی کام میں تیزی لانے ، تحفظی کاموں ، لال غلام بر کے قریب سائٹ مع مختلف مقامات پر گڑھوں کی مرمت کا جامع جائزہ لیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف وارڈن نے قبائلی آبادی کے لئے ٹرانزٹ رہائش کے لیے جگہ کے تھرو انسپیکشن کے بعد ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو مختلف سرگرمیوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری موصوف اور ضلعی ترقیاتی کمشنر شوپیان نے قبائلی آبادی کے لئے ٹرانزٹ رہائش سائٹ کے معائینہ کے دوران مغل روڈ کی سطح پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور اُنہوں نے کہا کہ مغل روڈ کی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔سیکرٹری موصوف نے شوپیان ضلع میں آستانِ عالیہ پیر کی گلی پر حاضری دی اور اُنہوں نے وہاں کے زائرین سے اپیل کی کہ وہ پیر کی گلی کے نازک ماحولیاتی فنِ تعمیر کے تحفظ میں اَپنا رول ادا کریں اور متعلقہ اَفراد کو اس کی خوبصورتی اور دیدۂ ذیب کے لئے ایک جامع منصوبہ بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیر کی گلی وادی کشمیر اور پیر پنچال خطے کے درمیان مغل روڈ پر ایک تاریخی گیٹ وے ہے۔