جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم محکمہ کے جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ راجیو بھوشن نے ایک تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں صحت بنیادی ڈھانچے کے مختلف جاری منصوبوں کی طبعی اور مالی صورتحال پر روشنی ڈالی اور اس کے علاوہ آئندہ مالی برس کے لئے نئی تجاویز اورڈیلیوری ایبلز بھی شامل ہیں۔مالی برس 2022-23ء کے دوران ترقیاتی کاموں پر ہونے والے اخراجات کی صورتحال پر تفصیلی بحث ہوئی۔سیکرٹری نے تمام سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ دستیاب فنڈز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے اور موجودہ مالی برس میں تکمیل کے لئے مقررہ کردہ کاموں کو مکمل کیا جائے ۔اُنہوں نے سربراہان پر زور دیا کہ وہ عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ بار بار جائزہ میٹنگ منعقد کریں تاکہ رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے پردھان منتری جن وِکاس کریکرم( پی ایم جے وِی کے) کے تحت سربراہان کے ذریعے پیش کئے جانے والے مختلف پروجیکٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ بتایا گیا کہ سکیم کے تحت مختلف اَضلاع کے لئے تقریباً30 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کو متعلقہ ضلع بلاک سطح کمیٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جارہی ہے ۔سیکرٹری نے افسروں سے کہا کہ وہ ان پروجیکٹوں کو تیزی سے جمع کرائیںجن کی مقررہ کمیٹیوں کے ذریعے جانچ پڑتال کی گئی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے اس کی منظوری کے لئے محکمہ سماجی بہبود کو جلد پیش کیا جائے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ صحت عامہ کی فراہمی آبجیکٹ پر مبنی ہونی چاہئے او راس طرح محکمہ ڈیلیوری ایبلز کو مقدار اور مستحکم کیا جانا چاہئے ۔ یہ عوامی خدمات کی صحت فراہمی کی نگرانی اور صحت عامہ کے لئے اہم علاقوں سے نمٹنے کے قابل بنائے گا۔ آئندہ مالی برس کے لئے نئے منصوبوں کی نشاندہی کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کی گئیںتاکہ صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے کی مجموعی ترقی صحت بنیادی ڈھانچے میں موجود اہم خلا کو پورا کرے ۔میٹنگ میں گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز ، ڈینٹل کالجوں کے پرنسپلز ، مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم ، ڈائریکٹر فائنانس صحت و طبی تعلیم ، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن نیو جی ایم سی ، ڈائریکٹر آیوش جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر اور محکمہ صحت وطبی تعلیم کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔چیف اِنجینئر پی ڈبلیو ڈی جموں / کشمیر ، عمل آوری ایجنسیوں کے نمائندے بشمول جے کے پی سی سی ، ہائوسنگ بورڈ، پولیس ہائوسنگ کارپوریشن ، یو اِی اِی ڈی ، اِیرا نے بھی میٹنگ میں حصہ لیا۔










