جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمارنے آج جی ایم سی جموںمیں منعقدہ اے بی ڈی ایم پر ایک روزہ ورکشاپ میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن جے اینڈ کے کی ویب سائٹ کا آغا زکیا۔یہ ویب سائٹ شہریوں کو اے بی ڈی ایم کی مختلف سرگرمیوںکے علاوہ اے بی ایچ اے اَکائونٹ بنانے ، ایچ ایف آر ہسپتال سہولیت رجسٹری اور ایچ پی آر ہسپتال پروفیشنل رجسٹری کی رجسٹریشن کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے رَسائی فراہم کرے گی ۔ ویب سائٹ سٹیٹ اے بی ڈی ایم مشن میں تازہ ترین سرکلر ، نوٹس ، احکامات اور اَسامیوں پر مشتمل ہوگی ۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر اے بی ڈی ایم سنجیو ایم گڈکر ، ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر شفقت خان اور محکمہ صحت و طبی تعلیم کے سینئر اَفسران موجود تھے۔










