Secretary Revenue visits Samba

سیکرٹری ریونیو کا سانبہ کا دورہ

اِی ۔سروسز ، پی ایس جی اے اور سی ایل یو کی عمل آوری کا جائزہ لیا

سانبہ//سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع سانبہ کے دورے کے دوران متعدد آن لائن ریونیو خدمات اور پی ایس جی اے کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجندر سنگھ، رجسٹرار سانبہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راکیش دوبے ، اے سی آر سانبہ ڈاکٹر کسم ، ایس ڈی ایم گھگوال اور ایس ڈی ایم وِجے پور ، تحصیل داروں اور نائب تحصیل داروں نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے ضلع میں محکمہ ریونیو کے کام اور فراہم کی جانے والی ریونیو خدمات کے بارے میںمختصر جائزہ لیا۔سیکرٹری موصوف نے محکمہ ریونیو کا جائزہ لیا جس میں آن لائن ریونیو خدمات ، زمین کے حصول کے کیسز این ایچ پروجیکٹ ، پی ایس جی اے سروسز ، سی ایل یو کیسز ، لینڈ ٹرانسفر کیسز ، اِنڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام ، لمبردار اور چوکیداروں کی تقرری ، کورٹ کیسز ، اِی ۔ آفس ، ایچ آر ای کے معاملات ، ریونیو کورٹ کیسز کا نمٹانا ، ڈی آئی ایل آر ایم پی ، ایس وِی اے ایم آئی ٹی وِی اے ، رجسٹریشن ، شکایات کا اَزالہ اور لینڈ پاس بُک جنریشن شامل ہیں۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ریو نیو اَفسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام اِلتوأ کو دی گئی ٹائم لائنز کے اَندر ختم کریں۔اِس کے علاوہ ریونیو ریکارد کو اَپ ڈیٹ کرنے کے لئے صنعتی روزنز کے قریب کے علاقوں میں خصوصی ریونیو کیمپ منعقد کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں۔اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے علاقوں میں تمام ریونیو خدمات حاصل کرنے کے لئے شہریوں کو سہولیت فراہم کریں ۔ اُنہوں نے زمین کے استعمال کی تبدیلی میں ممکنہ نجی صنعتی اسٹیٹس کو سہولیت فراہم کرنے پر زور دیا۔سیکرٹری موصوف نے محکمہ ریونیو کے اَفسران اور فیلڈ ملازمین پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی فوری فراہمی کے لئے قریبی تال میل سے کام کریں ۔اُنہوں نے تمام ریونیو اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پی ایس جی اے کے تحت خدمات کے تصرف کی تائم لائنز پر من و عن عمل کریں۔اُنہوں نے تحصیل داروں سے کہا کہ وہ آن لائن ریونیو خدمات کے حوالے سے عام لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔سیکرٹری موصوف نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے ریونیو ریکارڈ کو مشن موڈ میں اَپ ڈیٹ کریں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ کیڈ سٹرل میپز وغیر ہ کی ڈیجیٹائزیشن مقررہ مدت میں مکمل ہو اور لوگ پروگرام کے فوائد حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ بالخصوص ریونیو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اُنہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو بغیر کسی پریشانی کے آن لائن خدمات فراہم کی جائیں۔