سیکرٹری ریونیو نے نئے تعینات ہونے والے تحصیل داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

سری نگر//سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا نے سول سیکرٹریٹ میں نئے تعینات ہونے والے تحصیل داروں کے ساتھ بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے بات چیت کے دوران تحصیل داروں کو محکمہ آن لائن خدمات کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا جو کہ بہتر حکمرانی اور شہریوں کی آسانی کے لئے ایک اہم اَقدام ہے ۔ اُنہوں نے تحصیل داروں کو بتایا کہ محکمہ 29آن لائن خدمات فراہم کررہاہے جن میں فرد ، میوٹیشن ، لینڈ پاس بُک ، سی ایل یو ، پراپرٹی کارڈ ، جمعبندی اور گرداوری کا نچوڑ،ڈومیسائل سر ٹیفکیٹ ، دستاویزات کی رجسٹریشن وغیرہhttps://web.umang.gov.in/ ،https://jansugam.jk.gov.in/ اور https://krevenue.nic.in/پورٹلوںکے ذریعے فراہم کی جارہی ہے اور ان میں سے زیادہ تر خدمات پی ایس جی اے 2011 کے تحت آتی ہیں۔سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ ریونیو نے عوام کو آن لائن خدمات کی فراہمی میں تبدیل کیا ہے جس کے نتیجے میں پبلک اِنٹر فیس کم ہوا ہے اور خدمات کو تیزی سے نمٹایا گیا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈسپوزل یعنی اِلتوأ کو چیک کرنے کے لئے ایک مانیٹرنگ میکانزم موجو دہے ۔ لہٰذا اُنہوں نے اَفسران کو نظام سے واقفیت ، پورٹل پر سروس کو نمٹانے کے عمل ، ٹائم لائن کے مطابق ہر سروس وردرخواست کو ٹریک کرنے کی تلقین کی۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پی ایس جی اے کے بارے میں کہا کہ محکمہ ریونیو کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام خدمات کو پبلک سروسز گارنٹی ایکٹ کے تھت مطلع کیا گیا ہے اور پی ایس جی اے کے تحت آنے والے خدمات کو ٹھکانے لگانے کے لئے ٹائم لائنز مقرر ہیں۔اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام خدمات تحصیل اَفسران ، نیابت ، پٹوار خانہ میں سروس کے نام ، مجاز اَتھارتی اور اس طرح کی خدمات کو اَنجام دینے کے لئے ٹائم لائن کے ساتھ ظاہر ہوں۔اُنہوں نے اَفسروں کو مزید کہا کہ ریونیو کورٹس کا باقاعدہ اِنعقاد کریں ، عدالتی مقامات جہاں کہیں زیر اِلتوأ ہوں وہاں اعتراضات و جواب داخل کریں، فیلڈ میں شکایات کے ازالے کے کیمپ منعقد کریں اور زیر التواموٹیشن کی تصدیق بھی کریں۔اُنہوں نے تحصیل داروں پر زور دیا کہ وہ تمام درخواستوں کو پی ایس جی اے تائم لائنز کے اَندر نمٹائیں اور شہریوں کو آن لائن کے ذریعے تمام خدمات حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لئے دیہاتوں ، پنچایتوں ، خدمت مراکز میں کیمپ منعقد کر کے ان کی حوصلہ اَفزائی کریں۔