بڈگام میں ڈاکٹر شاہنواز کے اہل خانہ سے ملاقات
بڈگام//وزیربرائے تعلیم، سماجی بہبود، صحت و طبی تعلیم سکینہ مسعود اور وزیر آر ڈی ڈی و زراعت جاوید احمد ڈار نے اتوار کی شام گگن گیر میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوئے ڈاکٹر شاہنواز کی شہادت پر تعزیت کے لئے آج نایدگام بڈگام کا دورہ کیا۔اُنہوں نے گاندربل میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین ڈاکٹر شاہنواز اور دیگر 6 اَفراد کے قتل کی شدید مذمت کی۔وزراء نے مرحوم کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔وزیرنے کہا کہ ہم اور ہماری دعائیں اس مشکل وقت میں اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیر نے تعزیت اور مدد کی پیشکش کرنے کے لئے متوفی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔دورے کے دوران وزراء نے مرحوم کی روح کے لیے دعا کی اور اس سانحہ سے متاثرہ افراد کے لیے سکون اور تسلی کی دعا کی۔وزرأ نے دورے کے دوران مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور سوگوار کنبے کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔ وزرأ نے ڈاکٹر شاہنواز کے اہل خانہ کو یقین دِلایا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ضروری مدد فراہم کرے گی۔










