سکینہ ایتو نے ڈی ایچ پورہ میں معذورافراد میں مصنوعی ایڈز، معاون آلات تقسیم کئے

سکینہ ایتو نے ڈی ایچ پورہ میں معذورافراد میں مصنوعی ایڈز، معاون آلات تقسیم کئے

کلگام //وزیر برائے سماجی بہبود ، تعلیم اور صحت اور میڈیکل ایجوکیشن سکینہ ایتو نےکہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود مسٹر عمر عبداللہ کی قیادت والی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان باتوں کا اظہار وزیر نے ضلع کلگام کے ڈی ایچ پورہ حلقہ میں معذور افراد میں مصنوعی امداد اور معاون آلات تقسیم کرنے کے بعد لوگوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے عمر عبداللہ کی زیر قیادت حکومت کے معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے وابستگی کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے پچھڑے اور پسماندہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے حکومت نے پہلے ہی سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کے تحت پینشن میں اضافہ کیا ہے ۔ منشیات کی لعنت کے بڑھتے ہوئے خطرات پر بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ ان دنوں معاشرے میں منشیات کی لت ایک سنگین تشویش ہے ۔ انہوں نے اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کی کہ وہ اس لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔محترمہ سکینہ نے کہا کہ منشیات کی لت ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس کیلئے ہمارے نوجوانوں اور آنے والی نسل کی حفاظت کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشترکہ کارروائی کی ضرورت ہے ۔ اس پروگرام میں مقامی باشندوں ، عہدیداروں اور مستفید افراد کی طرف سے شرکت کا مشاہدہ کیا گیا جنہوں نے حکومت کی طرف سے مسلسل حمایت اور رسائی کیلئے اظہار تشکر کیا ۔