سکینہ ایتو نے ضلع کپواڑہ کے ترقیاتی پروفائل کا جائیزہ لیا

سکینہ ایتو نے ضلع کپواڑہ کے ترقیاتی پروفائل کا جائیزہ لیا

نئے بھرتی شدہ آنگن واڑی ورکروں میں تقرری کے آرڈر تقسیم کئے ، معذور افراد میں ٹرائی سائیکل تقسیم کئے

کپواڑہ//وزیر برائے صحت و میڈیکل ایجوکیشن ، سوشل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن محترمہ سکینہ ایتو نےڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی اور ضلع کپواڑہ کے مجموعی ترقیاتی پروفائل کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے مشیر مسٹر ناصر اسلم وانی ، ایم ایل اے مسٹر سیف اللہ میر ، جاوید احمد مرچال ، شیخ خورشید ، میر محمد فیاض اور قیصر جمشید لون ، ڈپٹی کمشنر کپواڑہ ، مختلف محکموں کے ڈائریکٹرزمشن ڈائریکٹر جے جے ایم ، پوشن اینڈ سکل ڈیولپمنٹ مشن ، پرنسپل جی ایم سی ہندواڑہ ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے اینڈ کے ری ہیبلی ٹیشن کونسل ، سی ای او جے کے ای ڈی اے ، چیف انجینئر پی ایچ ای ، آئی اینڈ ایف سی ، پی ایم جی ایس وائی ، پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی نارتھ اور کے پی ڈی سی ایل اور سیکٹورل افسران نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران محترمہ سکینہ ایتو جو ضلع کپواڑہ کی انچارج بھی ہیں ، نے ضلع میں جاری تمام ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ضلع میں جاری مختلف اسکیموں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوفہ نے روشنی ڈالی کہ مسٹر عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ضلع کپواڑہ جو ایک سرحدی ضلع ہے کی ترقی کیلئے حکومت وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ ضلع میں جاری مختلف اسکیموں کے فوائد ہر مستحق فرد تک پہنچائیں ۔