بورڈ نے پہاڑ ی ایتھنک گروپ ، پڈاری قبیلے ، کولی ،گڈا برہمن کمیونٹیوں کو ڈِی ایف ایس ، اِی ایل ایس سکیموں کے فوائد فراہم کرنے کی منظور ی دی
سری نگر//وزیر برائے سماجی بہبود ، تعلیم اور صحت و طبی تعلیم سکینہ اِیتو نے سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر شیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب اور بیکورڈ کلاسز (جے کے ایس سی ایس ٹی بی سی) ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے 45ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈیز) کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ سنجیو ورما، سیکرٹری ٹرائبل افیئرز پرسنا راماسوامی، سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی و نگرانی طلعت پرویز روحیلہ، ڈِی جی ڈیولپمنٹ ایکس پنڈیچر سجاد حسین گنائی، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس سی ایس ٹی بی سی رنجیت سنگھ ، نیشنل بیک ورڈ کلاسز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این بی سی ایف ڈی سی )، نیشنل دیویانگ جن فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ڈِی ایف ڈی سی) ، نیشنل مینارٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن ( این ایم ڈِی ایف سی)،نیشنل صافی ملازمین فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایس کے ایف ڈِی سی) ، نیشنل شیڈول ٹرائب فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایس ٹی ایف ڈی سی)کے نمائندے اور متعلقہ اَفسران نے نے ذاتی طور پر یا بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی۔بورڈ میٹنگ میں سکینہ اِیتو،جو بورڈ کی چیئرپرسن بھی ہیں، نے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور خصوصی اَفراد کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے کارپوریشن کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اُنہوں نے فلاحی سکیموں کی شفاف عمل آوری ، قرضوں کی بروقت تقسیم اور بیداری پروگراموں میں بہتری پر زور دیا۔اُنہوں نے جامع ترقی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے مختلف شراکت داروںکے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ محروم طبقات کو ہنر مندی کی ترقی، مالی اِمداد اور کاروباری مواقع فراہم کئے جا سکیں۔وزیر موصوفہ نے مساوی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت عوامی شمولیت، فعال حکمرانی اور دیرپامالی شمولیت کے اصولوں پر کاربند ہے۔میٹنگ میں بورڈ نے دُور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے اِستعمال اور سکیموں کی حقیقی وقت میں نگرانی جیسے اَقدامات کی منظوری دی۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت کارپوریشن کی ڈائریکٹ فائنانسنگ سکیم (ڈِی ایف ایس) اور ایجوکیشن لون سکیم (اِی ایل ایس) کو پہاڑی ایتھنک گروپ، پڈاری قبیلے، کولی اور گڈا برہمن کمیونٹیوں تک توسیع دینے کی منظوری دی۔بورڈ نے مالیاتی محکمہ سے مشاورت کے بعد حکومت کے مقررہ طریقۂ کار کے تحت فوری ضرورت کے تحت کچھ اَسامیوں کو آؤٹ سورسنگ کے ذریعے پُر کرنے کی بھی منظوری دی۔بورڈ آف ڈائریکٹرزمیٹنگ نے کارپوریشن کے ہیومن ریسورس ویلفیئرکے مفاد میں کچھ اہم فیصلے بھی کئے ۔ اِس کے علاوہ مالی برس 2023-24 ء کے مسودہ سالانہ اکاؤنٹس کی منظوری دی گئی تاکہ وہ قانونی آڈیٹر،سی اے جی کو بھیجے جا سکیں جبکہ مالی برس 2025-26 ء کا بجٹ تخمینہ اور 2024-25 ء کے اَصل اَخراجات کی بھی منظوری دی گئی۔










