پلوامہ// وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، تعلیم اور سماجی بہبود محکمہ جات سکینہ اِیتو نے سب ڈِسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) ترال کا دورہ کیا۔وزیر موصوفہ کے ہمراہ ممبرا سمبلی ترال رفیق احمد نائیک اور رُکن اسمبلی حضرت بل سلمان ساگر بھی تھے۔اُنہوں نے دورے کے دوران ہسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر اور مکمل طور پر آٹومیٹک بائیو کیمسٹری اینا لائزرکا افتتاح کیا جو اس علاقے میں صحت سہولیات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ کی سمت ایک اہم قدم ہے۔اِس موقعہ پر سکینہ اِیتو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور لوگوں کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈائیلاسز سینٹر اور مکمل طو رپر آٹومیٹک بائیو کیمسٹری اینالائزر مریضوں کو ان کے گھروں کے قریب خدمات حاصل کرنے کے قابل بنا کر انہیں انتہائی ضروری راحت فراہم کریں گے۔وزیر صحت نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت بنیادی ڈھانچے، آلات اور ہیومن ریسورسزکو بڑھاکر جموں و کشمیر بھر میں صحت اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو صحت کی فراہمی کو بہتر بنانے اور خصوصی طبی خدمات تک بہتر اور آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اُنہوں نے ڈاکٹروں، نیم طبی عملے اور ہسپتال کے اہلکاروں سے بھی بات چیت کی اور انہیں مریضوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھنے کی تلقین کی۔بعد میں سکینہ اِیتو نے ہسپتال کے مختلف حصہ کا معائینہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کا جائزہ لیا۔










